نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو (پہلا حصہ)
جیسےجیسے نوجوان بڑے ہوتے ہیں، اُنہیں زندگی میں اہم فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ اُن کی مدد کرنے کے لئے ویڈیو Young People Ask—What Will I Do With My Life تیار کی گئی ہے۔ سب سے پہلے Main Menu میں Play Drama پر کلک کریں اور دیکھیں کہ آپ پیراگراف ۲ میں دئے گئے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔ اِس کے بعد Main Menu میں Interviews پر کلک کریں اور پھر Looking Back پر کلک کریں اور دیکھیں کہ آپ پیراگراف ۳ میں دئے گئے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔
Drama: (۱) تیمتھیس کی صورتحال کس لحاظ سے آجکل کے مسیحی نوجوانوں کی طرح تھی؟ (۲) آندرے پر یہ دباؤ کیسے ڈالا گیا کہ وہ اپنی دوڑ پر پوری توجہ دے؟ (۳) بھائی فلائیزگ نے آندرے کو کیا بتایا: (الف) اپنی زندگی یہوواہ خدا اور کھیل دونوں کے لئے وقف کرنے کے بارے میں؟ (متی ۶:۲۴) (ب) کہ سچی خوشی کیسے ملتی ہے؟ (ج) کہ قیدی کیمپ میں جو کٹورا اُن کے پاس تھا، وہ اُنہیں کس بات کی یاد دِلاتا ہے؟ (د) اُن لوگوں کے بارے میں، جو تصویر میں اُن کے اور اُن کی بیوی کے ساتھ ہیں؟ (ہ) کہ آیا اُنہیں اپنے خوابوں کو قربان کرکے یہوواہ خدا کی خدمت کا فیصلہ کرنے پر کوئی پچھتاوا ہے؟ (فل ۳:۸) (۴) آندرے کی نانی نے اُس کے اِس سوال کا کیا جواب دیا کہ ”اگر مَیں دوڑ کے میدان میں اپنا نام پیدا کروں گا تو کیا یہ غلط ہوگا؟“ (لو ۴:۵-۷) (۵) کیا دوڑ جیتنے سے آندرے کو سچی خوشی ملی؟ (۶) بھائی فلائیزگ نے آندرے کو جو آخری خط لکھا، اِس میں سے کس بات نے آپ کے دل کو چُھو لیا؟ (امثا ۱۰:۲۲) (۷) بھائی فلائیزگ نے کیا سمجھنے میں آندرے کی مدد کی؟
Looking Back: (۸) جس بھائی اور بہن کا انٹرویو کِیا گیا، وہ دُنیا میں کیا حاصل کرنا چاہتے تھے اور اِس کی کیا وجہ تھی؟ (۹) اُنہوں نے کس حد تک کامیابی حاصل کر لی تھی؟ (۱۰) اُنہوں نے اُس کامیابی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کِیا جو اُنہیں دُنیا میں حاصل تھی؟ (۲-کر ۵:۱۵) (۱۱) اب وہ کیا کر رہے ہیں؟ اور اُنہیں ایسا کیوں لگا کہ وہ خدا اور دُنیا دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے؟ (۱۲) کیا اُنہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا ہے؟ (۱۳) اُنہوں نے جو کچھ کہا، اِن میں سے کونسی ایسی خاص بات تھی جس کی وجہ سے آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آپ اپنی زندگی میں کیا کریں گے؟
برائےمہربانی ویڈیو میں دئے گئے باقی interviews اور supplementary material کو بھی دیکھیں۔ اِن پر اگلے ہفتے کے خدمتی اجلاس میں بات کی جائے گی۔