یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏07 ص.‏ 3
  • آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو (‏پہلا حصہ)‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو (‏دوسرا حصہ)‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • مجھے دلی خوشی اور اطمینان مل گیا ہے
    جاگو!‏—‏2012ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 4/‏07 ص.‏ 3

آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟‏

۱ بچوں سے اکثر یہ پوچھا جاتا ہے:‏ ”‏آپ بڑے ہوکر کیا بنیں گے؟“‏ جب آپ چھوٹے لڑکے تھے تو کیا آپ یہ کہتے تھے کہ مَیں بڑا ہوکر پائلٹ بنوں گا، کمپیوٹر سیکھوں گا یا سرکٹ اوورسیئر بنوں گا؟ جب آپ چھوٹی لڑکی تھیں تو کیا آپ یہ کہتی تھیں کہ مَیں بڑی ہوکر ائیرہوسٹس، ڈاکٹر یا کُل‌وقتی خادمہ بنوں گی؟ اب جب آپ بڑے ہو گئے ہیں تو خود سے ایک اَور سوال پوچھیں:‏ ’‏مَیں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کرونگا/‏کرونگی؟‘‏ کیا آپ فیصلہ کرنے کے لئے تیار ہیں؟‏

۲ یہوواہ کی تنظیم نے آپ کو دُرست فیصلہ کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک ڈی‌وی‌ڈی ینگ پیپل آسک ‏—‏ وَٹ وِل آئی ڈو وِد مائے لائف؟‏ فراہم کی ہے۔ براہِ‌مہربانی اِسے ضرور دیکھیں۔ ڈرامے، انٹرویوز اور سپلیمنٹری میٹریل پر سنجیدگی سے غوروفکر کریں۔ ویڈیو کے ”‏مین‌مینیو“‏ پر یہ تمام حصے دستیاب ہیں تاکہ آپ بآسانی اُس حصے کو کھول کر دیکھ سکیں جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔‏

۳ ڈرامہ:‏ ڈرامہ دیکھتے ہوئے اِن سوالوں پر غور کریں:‏ ‏(‏۱)‏ مسیحی یونانی صحائف کے تیمتھیس اور ویڈیو کے اینڈری کے درمیان کونسی باتیں ملتی‌جلتی ہیں؟ (‏اعما ۱۶:‏۱؛‏ ۱-‏تیم ۴:‏۸؛‏ ۲-‏تیم ۱:‏۵‏)‏ ‏(‏۲)‏ اینڈری پر دوڑ میں بہتری لانے کے لئے کیسے دباؤ ڈالا جا رہا تھا؟ ‏(‏۳)‏ کون تیمتھیس اور اینڈری کے لئے اچھے نمونے ثابت ہوئے اور کن طریقوں سے؟ (‏۲-‏تیم ۱:‏۱-‏۴؛‏ ۳:‏۱۴، ۱۵‏)‏ ‏(‏۴)‏ متی ۶:‏۲۴ اور فلپیوں ۳:‏۸ کی نصیحت نے اینڈری پر کیا اثر ڈالا، اور یہ نصیحت آپ کو کیسے متاثر کرتی ہے؟‏

۴ سینز:‏ ڈرامہ دیکھنے کے بعد مندرجہ‌ذیل سین دوبارہ دیکھیں اور ان سوالوں کے جواب دیں۔ ‏”‏پال اینڈ ٹمیتھی ‏(‏پولس اور تیمتھیس)‏“‏‏:‏ پولس نے آخر میں تیمتھیس کو کیا نصیحت کی؟ (‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏)‏ ‏”‏گیوِنگ جیہوواہ یور بیسٹ ‏(‏یہوواہ کو اپنی بہترین چیز دینا)‏“‏‏:‏ آپ کے کونسے روحانی نشانے ہیں؟ ‏”‏ٹیکنگ اے سٹینڈ فار جیہوواہ ‏(‏یہوواہ کے وفادار رہیں)‏“‏‏:‏ حقیقی خوشی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ ‏”‏گرینڈمدرز اڈوائس ‏(‏نانی کی نصیحت)‏“‏‏:‏ شیطان کی دُنیا میں شہرت حاصل کرنے میں کیا خرابی ہے؟ (‏متی ۴:‏۹‏)‏ ‏”‏نو ریگریٹس ‏(‏کوئی پچھتاوا نہیں)‏“‏‏:‏ کس بات کو جاننا آپ کو زندگی میں اطمینان حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے؟—‏امثا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

۵ انٹرویوز:‏ جب آپ مندرجہ‌ذیل حصے دیکھ رہے ہیں تو آپ ایسا کیا دیکھتے ہیں جو آپ یہوواہ کو اپنی سب سے بہترین چیز دینے کیلئے کر سکتے ہیں؟ ‏(‏۱)‏ ”‏ڈیڈیکیشن ٹو وین پرسوٹس اور ٹو گاڈ؟‏ (‏کیا آپ نے خود کو لاحاصل کاموں کیلئے یا خدا کیلئے وقف کِیا ہے؟)‏“‏ (‏۱-‏یوح ۲:‏۱۷‏)‏؛ ‏(‏۲)‏ ”‏لرننگ ٹو انجوائے یور منسٹری (‏اپنی خدمتگزاری سے خوشی حاصل کرنا سیکھیں)‏“‏ (‏زبور ۲۷:‏۱۴‏)‏؛ اور ‏(‏۳)‏ ”‏این اوپن ڈور ٹو سروس (‏خدمت کا وسیع دروازہ)‏۔“‏—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

۶ لوکنگ بیک:‏ کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟ ‏(‏۱)‏ بہن‌بھائیوں نے کونسے پیشے اختیار کئے، اور کیوں؟ ‏(‏۲)‏ اُنہیں کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی؟ ‏(‏۳)‏ اِن دونوں کی زندگی کس موڑ پر آکر بدل گئی؟ (‏۲-‏کر ۵:‏۱۵‏)‏ ‏(‏۴)‏ کن مسیحی کاموں نے اُن کے سابقہ کاموں کی جگہ لے لی، اور وہ ایسا کیوں محسوس کرتے ہیں کہ وہ دونوں کام ایک ساتھ نہیں کر سکتے؟ ‏(‏۵)‏ کیا اُنہیں اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کے باعث کوئی پچھتاوا تھا؟ ‏(‏۶)‏ اُن کی کس خاص بات نے آپ کو یہ سوچنے کی تحریک دی ہے کہ آپ کو اپنی زندگی کے ساتھ کیا کرنا چاہئے؟‏

۷ سپلیمنٹری انٹرویوز:‏ یہوواہ کی خدمت میں بھرپور حصہ لینے کے لئے آپ نے اِن انٹرویوز سے کیا سیکھا ہے؟ ‏(‏۱)‏ ”‏دی ویلیو آف پرسنل سٹڈی (‏ذاتی بائبل مطالعہ کی اہمیت)‏،“‏ ‏(‏۲)‏ ”‏آلٹرنیٹو وٹنسنگ (‏گواہی دینے کے مختلف طریقے)‏،“‏ ‏(‏۳)‏ ”‏بیت‌ایل سروس،“‏ ‏(‏۴)‏ ”‏گلئیڈ مشنری سکول،“‏ اور ‏(‏۵)‏ ”‏منسٹریل ٹریننگ سکول۔“‏ ڈی‌وی‌ڈی پر دئے گئے ‏”‏انڈیکس ٹو پبلشڈ انفارمیشن آن ریلیٹڈ سبجیکٹس“‏ کی دُہرائی کریں اور جس موضوع میں آپ زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اُس کے بارے میں مزید پڑھیں۔‏

۸ کیا آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟ پولس نے تیمتھیس کو تاکید کی:‏ ”‏اِن باتوں کی فکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغول رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہر ہو۔“‏ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۵‏)‏ ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ آپ نے اِس ڈی‌وی‌ڈی پر جوکچھ دیکھا اور سنا ہے اُس پر عمل کریں۔ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو دانشمندانہ فیصلہ کرنے میں مدد دے۔ ایسا کرنا آپ کو زندگی میں حقیقی اطمینان اور خوشی بخشے گا۔ نیز یہ فیصلہ خوشحال مستقبل کا باعث بھی ہوگا۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس]‏

MAIN MENU

Play Drama

‏(‏۱۱ انتخاب)‏(‎11 selections‎)Scenes

Interviews

Play All

‏(‏۳ انتخاب)‏(‎3 selections‎)Sections

Looking back

Supplementary Material

Supplementary Interviews

Index to Published Information on Related Subjects

Subtitles

Hearing Impaired

None

مینیو کا جائزہ لینے کیلئے Back ◀ ،▶ Next، اور Main Menu کے بٹن استعمال کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں