۶ اگست سے شروع ہونے والا ہفتہ
۶ اگست سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۳ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی، باب ۱۳، پ. ۲۱، ۲۲؛ ص. ۱۶۲ پر بکس (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: حزقیایل ۲۴-۲۷ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: حزقیایل ۲۴:۱۵-۲۷ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: یہوواہ خدا نے بنیاسرائیل کو کن صورتوں میں جنگ کرنے کی اجازت دی؟—آرایس ص. ۲۷۱، پ. ۵–ص. ۲۷۳، پ. ۱ (۵ منٹ)
نمبر ۳: کیا حزقیایل ۱۸:۲۰ اور خروج ۲۰:۵ میں اختلاف پایا جاتا ہے؟ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۰ منٹ: کیا آپ نئے تعلیمی سال کے لئے تیار ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین کو کچھ ایسی مشکلات اور دباؤ کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں جن کا بچوں کو سکول میں سامنا ہوتا ہے۔ اِس بات کی وضاحت کریں کہ والدین خاندانی عبادت کے دوران انڈیکس، ینگ پیپل آسک اور دوسری کتابوں اور رسالوں کے ذریعے اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ سکول کی مشکلات اور دباؤ سے نپٹ سکیں اور دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں بتانے کے لئے تیار ہوں۔ (۱-پطر ۳:۱۵) ایک یا دو موضوعات کا انتخاب کریں اور اِن کے بارے میں ہماری کتابوں اور رسالوں سے معلومات پیش کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ جب وہ سکول میں تھے تو اُنہوں نے دوسروں کو گواہی کیسے دی۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۰ منٹ: اگست کے مہینے میں رسالے پیش کرنے کے لئے تجاویز۔ سامعین سے باتچیت۔ ۳۰ سے ۶۰ سیکنڈ میں بتائیں کہ یہ رسالے آپ کے علاقے کے لوگوں کے لئے دلچسپ کیوں ہوں گے۔ اِس کے بعد باریباری مینارِنگہبانی اور جاگو! کے ابتدائی مضامین پر بات کرتے ہوئے بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ وہ لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے اُن سے کونسے سوال پوچھ سکتے ہیں اور کونسی آیتیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر وقت ہو تو اِن رسالوں میں سے کسی اَور مضمون پر بھی اِسی طرح باتچیت کریں۔ اِس کے بعد ہر رسالے کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت نمبر ۱۷ اور دُعا