یہوواہ خدا کی مخلوقات کے بارے میں ایک ویڈیو
بہت سے لوگ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ یہ چیزیں خدا کی سوچ اور اُس کے احساسات کو ظاہر کرتی ہیں۔ (روم ۱:۲۰) داؤد بادشاہ نے پاک کلام کے ذریعے یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھا۔ اِس کے ساتھساتھ اُنہوں نے خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر بھی غور کِیا اور یوں اُن کے دل میں یہوواہ خدا کے لئے محبت بڑھی۔ (زبور ۸:۳، ۴) ویڈیو s Glory’The Wonders of Creation Reveal God کو دیکھنے سے آپ یہوواہ خدا کی بنائی ہوئی کچھ چیزوں پر غور کر سکتے ہیں، اُس کی صفتوں کے بارے میں جان سکتے ہیں اور یہ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس قسم کی ہستی ہے۔ اِس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے، آپ کے بچوں کے اور آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے والے لوگوں کے دل میں خدا کے لئے محبت بڑھے گی۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کریں اور دیکھیں کہ آپ اِن سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔
(۱) کائنات اور اِس میں پائی جانے والی ترتیب کو دیکھ کر آپ کے دل میں یہوواہ خدا کے لئے قدر کیوں بڑھتی ہے؟ (یسع ۴۰:۲۶) (۲) ویڈیو میں پانی کے بارے میں جو معلومات دی گئی ہیں، اِس سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا جان سکتے ہیں؟ (مکا ۱۴:۷) (۳) جب ہم زمین کے سائز اور زمین اور سورج کے درمیان فاصلے پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہوواہ خدا کی حکمت کیسے نظر آتی ہے؟ (۴) چاند کو کس مقصد کے لئے بنایا گیا؟ (زبور ۸۹:۳۷) (۵) یہوواہ خدا نے انسانوں کو جس طرح سے بنایا ہے، اِس سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ انسان زندگی سے لطف اُٹھائیں؟ (۶) ڈی این اے کیا ہے؟ (زبور ۱۳۹:۱۶) (۷) انسان یہوواہ خدا کے بنائے ہوئے دوسرے جانداروں سے کیسے فرق ہیں؟ (پید ۱:۲۶) (۸) آپ نئی دُنیا میں کن چیزوں کو دیکھنے اور کن کاموں کو کرنے کے منتظر ہیں؟
ویڈیو کے Extra Features: (۹) رنگ کیسے بنتے ہیں؟ (۱۰) پانی درختوں کی جڑوں سے شاخوں اور پتوں تک کیسے پہنچتا ہے؟ (۱۱) پانی ہمارے جسم کے لئے کیوں ضروری ہے؟ (۱۲) جاندار ایک دوسرے کے کام کیسے آتے ہیں؟ مثالیں دیں۔ (۱۳) جاندار ایک دوسرے کے کام کیوں آتے ہیں؟ (۱۴) ”گولڈن اینگل“ کیا ہے اور یہ خدا کی بنائی ہوئی کن چیزوں میں نظر آتا ہے؟
یہوواہ خدا کی دستکاری پر غور کریں: یسوع مسیح نے ہمیں ہدایت دی کہ ”ہوا کے پرندوں“ اور ”جنگلی سوسن کے درختوں“ کو غور سے دیکھیں۔ (متی ۶:۲۶، ۲۸) جب ہم یہوواہ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرتے ہیں تو ہمارا ایمان بڑھتا ہے اور ہم اُس کی حکمت، قدرت اور محبت کی اَور زیادہ قدر کرنے لگتے ہیں۔ لہٰذا دُنیاوی چیزوں اور کاموں پر توجہ دینے کی بجائے یہوواہ خدا کی مخلوقات پر غور کرنے کے لئے وقت نکالیں اور اِس بات پر سوچبچار کریں کہ ہم اِن سے اپنے خالق یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔—زبور ۱۹:۱۔