یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏12 ص.‏ 8
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 2/‏12 ص.‏ 8

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

مارچ کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏آپ کے خیال میں کیا خدا کے بندوں کو مل کر اُس کی عبادت کرنی چاہئے یا پھر کیا ہر ایک الگ الگ بھی اُس کی عبادت کر سکتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے ہزاروں سال پہلے اپنے بندوں کو ایک قوم میں متحد کِیا تھا۔“‏ یکم مارچ کے مینارِنگہبانی کو صفحہ ۱۰ پر کھولیں، پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کم‌ازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی یکم مارچ

‏”‏کیا آپ نے کبھی لفظ ہرمجِدّون سنا ہے؟ [‏جواب دینے دیں اور مکاشفہ ۱۶:‏۱۶ کو پڑھیں۔]‏ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہرمجِدّون پر دُنیا تباہ ہو جائے گی۔ لیکن بائبل میں انسان کے مستقبل کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ [‏رسالے میں سے ہرمجِدّون کے بارے میں ایک مضمون دِکھائیں۔]‏ اگر آپ انسانوں کے مستقبل کے بارے میں زیادہ جاننا چاہتے ہیں تو آپ یہ رسالہ پڑھ سکتے ہیں۔“‏

جاگو!‏ جنوری-‏مارچ

‏”‏بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب کوئی شخص یہ نہیں کہے گا کہ ”‏مَیں بیمار ہوں۔“‏ [‏یسعیاہ ۳۳:‏۲۴ کو پڑھیں۔]‏ یہ تو بڑا اچھا ہوگا، ہے‌نا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ لیکن آج‌کل تو بہت سی بیماریاں عام ہیں۔ اب ڈینگی کو ہی دیکھ لیں۔ [‏صفحہ ۲۶ پر مضمون ”‏ڈینگی—‏ایک بڑھتا ہوا خطرہ“‏ دِکھائیں۔]‏ اِس مضمون میں ڈینگی سے بچنے کے لئے کچھ مشورے دئے گئے ہیں اور ایک ایسے وقت کے بارے میں بتایا گیا ہے جب کوئی شخص بیمار نہیں ہوگا۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں