اعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: جنوری: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کے پاس پہلے ہی سے یہ کتاب موجود ہے اور وہ بائبل کا مطالعہ شروع نہیں کرنا چاہتا تو اُس شخص کو کسی ایسے موضوع پر کوئی رسالہ یا بروشر پیش کریں جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔ فروری: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام۔ مارچ: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کے پاس پہلے ہی سے یہ کتاب موجود ہے اور وہ بائبل کا مطالعہ شروع نہیں کرنا چاہتا تو اُس شخص کو کسی ایسے موضوع پر کوئی رسالہ یا بروشر پیش کریں جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! اگر کوئی شخص دلچسپی ظاہر کرے تو اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے بائبل کے مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں جو یسوع مسیح کی موت کی یادگاری یا پھر کسی اجتماع پر تو آئے تھے لیکن باقاعدگی سے اجلاسوں پر نہیں آتے۔
◼ فروری سے حلقے کے نگہبان جو عوامی تقریر پیش کریں گے، اُس کا عنوان یہ ہوگا: ”کیا آپ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھتے ہیں؟“
◼ یکم جنوری ۲۰۱۲ء سے مینارِنگہبانی کا بڑی لکھائی والا ایڈیشن jw.org پر دستیاب ہوگا۔ آپ اِسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں لیکن کلیسیا کے ذریعے نہیں منگوا سکتے۔