یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏11 ص.‏ 1
  • ‏”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • دنیا کے نور کی پیروی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • الہٰی نور تاریکی کو دُور کرتا ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • دنیا کے نور کی پیروی کون کر رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 5/‏11 ص.‏ 1

‏”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے“‏

۱.‏ ہمیں کونسی ذمہ‌داری دی گئی ہے؟‏

۱ ہم روشنی کی بڑی قدر کرتے ہیں اور اِس کے لئے یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں۔ لیکن یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ایک اَور طرح کی روشنی، یعنی ”‏زندگی کا نُور“‏ حاصل کرنے کو کہا۔ (‏یوح ۸:‏۱۲‏)‏ یہ نور یہوواہ خدا کی ایک بڑی نعمت ہے جسے بانٹنے کی ذمہ‌داری ہمیں دی گئی ہے۔ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے۔“‏ (‏متی ۵:‏۱۶‏)‏ اِس تاریک دُنیا میں یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اِس روشنی کو پھیلائیں۔ ہم کن طریقوں سے اپنی روشنی چمکا سکتے ہیں؟‏

۲.‏ یسوع مسیح نے سچائی کی روشنی پھیلانے کی اہمیت کیسے ظاہر کی؟‏

۲ مُنادی کے کام کے ذریعے:‏ یسوع مسیح نے اپنا وقت، توانائی اور وسائل کو سچائی کی روشنی پھیلانے کے لئے استعمال کِیا۔ اُنہوں نے لوگوں کے گھروں میں، بازاروں میں بلکہ ہر جگہ سچائی کی تعلیم دی۔ یسوع مسیح جانتے تھے کہ سچائی کی روشنی حاصل کرنے سے لوگوں کو ہمیشہ تک فائدہ ہوگا۔ (‏یوح ۱۲:‏۴۶‏)‏ اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو بھی تربیت دی کہ وہ ”‏دُنیا کے نُور“‏ بنیں اور سچائی کی روشنی اَور زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ (‏متی ۵:‏۱۴‏)‏ یسوع مسیح کے پیروکار دوسروں کے ساتھ نیکی کرنے اور اُنہیں پاک کلام کی تعلیم دینے سے اپنی روشنی چمکاتے ہیں۔‏

۳.‏ یہ کیسے ظاہر ہوگا کہ ہم سچائی کی روشنی کی قدر کرتے ہیں؟‏

۳ خدا کے خادم ”‏نُور کے فرزندوں کی طرح“‏ چلنے کی ذمہ‌داری سے خوب واقف ہیں۔ اِس لئے جہاں کہیں بھی لوگ ملیں، وہ اُنہیں خوشخبری سناتے ہیں۔ (‏افس ۵:‏۸‏)‏ شاید ہم کام کی جگہ پر یا سکول میں وقفے کے دوران بائبل پڑھ سکتے ہیں یا پھر ہماری کوئی کتاب یا رسالہ پڑھ سکتے ہیں۔ جب دوسرے ہمیں پڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہمیں اُن کو گواہی دینے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایک نوجوان بہن کو اِس طرح اپنے ۱۲ ہم‌جماعتوں کو کتابیں دینے کا موقع ملا اور اُس نے ایک ہم‌جماعت کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کِیا۔‏

۴.‏ یہ کیوں کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا چال‌چلن ’‏اپنی روشنی چمکانے‘‏ کا ایک اچھا طریقہ ہے؟‏

۴ اپنے چال‌چلن کے ذریعے:‏ ہم اپنے اچھے چال‌چلن کے ذریعے بھی دوسروں کے سامنے اپنی روشنی چمکا سکتے ہیں۔ (‏افس ۵:‏۹‏)‏ جب کام کی جگہ پر، سکول میں یا دوسرے موقعوں پر لوگ ہمارے چال‌چلن سے متاثر ہوتے ہیں تو ہمیں گواہی دینے کے موقعے ملتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏)‏ مثال کے طور پر ایک پانچ سالہ بچے کی اچھی عادتوں سے متاثر ہو کر اُس کی ٹیچر نے بچے کے والدین کو سکول بلا‌یا۔ ٹیچر نے والدین سے کہا:‏ ”‏مَیں نے آج تک ایسا بچہ نہیں دیکھا جسے اچھے اور بُرے کی اِتنی سمجھ ہو۔“‏ واقعی ہمارا مُنادی کا کام اور ہمارا چال‌چلن لوگوں کو ’‏زندگی کے نُور‘‏ کی طرف آنے کی ترغیب دے سکتے ہیں اور ہمارے خدا کی تمجید کا باعث بن سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں