۹ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۹ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۳۶ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت باب ۱۴ پ. ۱-۹ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: زبور ۱-۱۰ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: زبور ۷:۱-۱۷ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: اگر کوئی کہتا ہے: ”مَیں نے یسوع مسیح کو اپنا نجاتدہندہ قبول کِیا ہے“ —آرایس ص. ۲۲۰ پ. ۱ (۵ منٹ)
نمبر ۳: یسوع مسیح نے اُس شخص کی درستی کیوں کی جس نے اُسے ”نیک اُستاد“ کہا تھا؟ —مر ۱۰:۱۷، ۱۸ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۰ منٹ: ہمیں آدمیوں کے حکم کی نسبت خدا کا حکم ماننا زیادہ فرض ہے۔ (اعما ۵:۲۹) مینارِنگہبانی ۱۵ جون ۲۰۰۸ء، صفحہ ۱۸، ۱۹ پیراگراف ۱-۷ پر سامعین سے باتچیت کریں۔
۱۰ منٹ: کیا آپ موسمِگرما میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ مختصراً ہماری بادشاہتی خدمتگزاری مئی ۱۹۹۸ء، صفحہ ۳ پر بات کریں۔ جن بہنبھائیوں نے سکول کی چھٹیوں کے دوران یا پھر اپنی ملازمت سے چھٹی لے کر مددگار پہلکاروں کے طور پر خدمت کی ہے، اُنہیں اِس خدمت سے حاصل ہونے والی خوشیوں کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں۔
۱۰ منٹ: ”تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے۔“ سوال اور جواب۔ بہنبھائیوں کو ایسے واقعات کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں جن میں کسی مبشر کو اِس لئے گواہی دینے کا موقع ملا کیونکہ لوگ اُس کے اچھے چالچلن سے متاثر ہوئے تھے۔
گیت نمبر ۴۵ اور دُعا