یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏10 ص.‏ 3
  • سوالی‌بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی‌بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • تصحیح‌شُدہ عوامی تقاریر سے استفادہ کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ہم مطبوعات کی آڈیو ریکارڈنگ کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 4/‏10 ص.‏ 3

سوالی‌بکس

▪ کیا یہوواہ کے گواہوں کو تقریروں کی نقل یا ریکارڈنگ دوسروں میں تقسیم کرنی چاہئے؟‏

یہ سچ ہے کہ ہم بائبل پر مبنی تقریریں سن کر حوصلہ‌افزائی پاتے اور روحانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔ (‏اعما ۱۵:‏۳۲‏)‏ اِس لئے ہم تقریروں میں پیش کی جانے والی معلومات ایسے بہن‌بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں جو کسی وجہ سے اجلاس پر حاضر نہیں ہوتے۔ آجکل جدید آلات کی مدد سے تقریر کو ریکارڈ کرنا اور دوسروں تک پہنچانا بہت آسان ہوگیا۔ بعض بہن‌بھائیوں نے بڑی تعداد میں تقریریں ریکارڈ کی ہوئی ہیں جن میں بہت سال پہلے پیش کی جانے والی تقریریں بھی شامل ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بہن‌بھائی بھی اِن تقریروں سے فائدہ حاصل کریں اِس لئے وہ اِن کی نقل کرکے اُنہیں دیتے ہیں۔ دیگر بہن‌بھائیوں نے ویب‌سائٹس بنائی ہیں جہاں سے اِن تقریروں کو بڑی آسانی سے حاصل کِیا جا سکتا ہے۔‏

اگر بہن‌بھائی اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے تقریریں ریکارڈ کرتے ہیں تو اِس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بزرگ بھی کلیسیا کے ایسے افراد کے لئے جو کسی طویل بیماری کی وجہ سے اجلاسوں پر حاضر نہیں ہو سکتے تقریریں ریکارڈ کرنے کا بندوبست کرتے ہیں۔ اگرچہ اِن وجوہات کی بِنا پر تقریروں کی نقل یا ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے توبھی ہمیں دیگر صورتوں میں ایسی ریکارڈنگ تقسیم کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔‏

مقرر اکثر مقامی بہن‌بھائیوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تقریریں پیش کرتے ہیں۔ لیکن جب بہن‌بھائی تقریر کی ریکارڈنگ سنتے ہیں تو وہ یہ نہیں جانتے کہ تقریر کس ضرورت کے تحت پیش کی گئی تھی۔ اِس وجہ سے ریکارڈ کی ہوئی تقریر سننے والے بہن‌بھائی ہدایات کے اطلاق کے سلسلے میں غلط‌فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔نیز، یہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے کہ تقریر کس بھائی نے اور کب پیش کی تھی بہن‌بھائیوں کے لئے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ یہ معلومات نئی سمجھ کے مطابق ہیں یا نہیں۔(‏لو ۱:‏۱-‏۴‏)‏ اِس کے علاوہ، تقریروں کی نقل یا ریکارڈنگ دوسروں میں تقسیم کرنے سے تقریر پیش کرنے والے بھائی میں تکبر آ سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوسرے بہن‌بھائی مقرر کو بہت زیادہ اہمیت دینے لگیں۔—‏۱-‏کر ۳:‏۵-‏۷‏۔‏

دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت ”‏وقت پر“‏ ضروری روحانی خوراک مہیا کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہے۔ (‏لو ۱۲:‏۴۲‏)‏ اِس روحانی خوراک میں یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیاؤں میں پیش کی جانے والی تقریریں شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ، یہوواہ کے گواہوں کی ویب‌سائٹ jw.org پر موجود آڈیو ریکارڈنگ بھی آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ہمیں اِس بات کا پورا یقین ہے کہ دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت اور اُس کی گورننگ باڈی ہمارے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری معلومات اور ہدایات مہیا کرتی رہے گی۔—‏اعما ۱۶:‏۴، ۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں