کیا ہم دوسروں پر اچھا اثر ڈالتے ہیں؟
۱. یسوع مسیح کے ساتھ مُنادی کرنے سے شاگردوں نے کیا سیکھا؟
۱ یسوع مسیح نے کہا: ”میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مجھ سے سیکھو۔“ (متی ۱۱:۲۹) واضح طور پر یسوع مسیح نے نہ صرف اپنے کلام سے بلکہ اپنی عمدہ مثال سے بھی لوگوں کو سکھایا۔ سچ ہے کہ شاگردوں نے یسوع مسیح کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا تھا۔ یسوع لوگوں کے ساتھ مہربانی، رحمدلی اور محبت سے پیش آتا تھا۔(متی ۸:۱-۳؛ مر ۶:۳۰-۳۴) وہ بہت ہی فروتن تھا۔ (یوح ۱۳:۲-۵) یسوع کے ساتھ مُنادی کرنے سے شاگرد یہ بھی جان گئے کہ وہ بہت محنتی تھا اور دوسروں کو بڑی مہارت سے تعلیم دیتا تھا۔ (لو ۸:۱؛ ۲۱:۳۷، ۳۸) مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یسوع مسیح کی طرح کیا ہم بھی مُنادی میں دوسروں پر اچھا اثر ڈالتے ہیں؟
۲. مُنادی کے دوران ہمارا حیادار لباس اور عمدہ چالچلن کیسے دوسروں پر اچھا اثر ڈالتا ہے؟
۲ مُنادی میں ملنے والے لوگ: جب ہم مُنادی کے دوران حیادار لباس پہنتے، خوش اخلاقی سے پیش آتے اور لوگوں کے لئے حقیقی فکرمندی دکھاتے ہیں تو اِس سے اُن پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ (۲-کر ۶:۳؛ فل ۱:۲۷) لوگ اِس سے بھی بڑے متاثر ہوتے ہیں کہ ہم بائبل کو استعمال کرتے ہیں اور اُن کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب ہم ایسی باتوں کا دھیان رکھتے ہیں تو لوگ بادشاہت کی خوشخبری کو سننے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
۳. ہم کن طریقوں سے اپنے بہنبھائیوں پر اچھا اثر ڈال سکتے ہیں؟
۳ کلیسیا کے بہنبھائی: یہ بھی یاد رکھیں کہ ہم کلیسیا کے بہنبھائیوں پر بھی اچھا اثر ڈال سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، ہمیں جوش کے ساتھ مُنادی کرتے دیکھ کر دوسرے بہنبھائیوں کے اندر بھی ایسا ہی جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بائبل میں لکھا ہے کہ لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے۔ بالکل اِسی طرح جب بہنبھائی دیکھیں گے کہ ہم نے مُنادی کے لئے اپنی پیشکش کو پہلے سے تیار کِیا ہوا ہے تو وہ بھی مُنادی کرنے کی اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ (امثا ۲۷:۱۷) جب ہم خوشخبری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور جلدی اُن کے پاس واپس جاتے ہیں تو ہمارے بہنبھائیوں کے اندر بھی ایسا کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔ لہٰذا، اگر ہم مُنادی کے دوران اِن مختلف پہلوؤں کا خیال رکھتے ہیں تو اِس سے ہمارے بہنبھائیوں پر اچھا اثر پڑے گا۔—۲-تیم ۴:۵۔
۴. ہمیں کیوں اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے؟
۴ ہمیں اپنے چالچلن اور تعلیم دینے کی مہارتوں کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔ نیز، خود سے پوچھیں کہ مَیں مُنادی کے دوران دوسروں پر کیسا اثر ڈال رہا ہوں؟ کیونکہ جب ہم دوسروں پر اچھا اثر ڈالتے ہیں تو اِس سے یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے۔ اِس کے علاوہ، ہم پولس رسول کی طرح یہ کہنے کے قابل ہوتے ہیں، ”میری مانند بنو جیسا مَیں مسیح کی مانند بنتا ہوں۔“—۱-کر ۱۱:۱۔