یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏10 ص.‏ 2
  • سوالی‌بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی‌بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خدا کے کلام پر دھیان دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • خوشخبری کے لائق چال‌چلن رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 1/‏10 ص.‏ 2

سوالی‌بکس

▪ کلیسیا میں ہر شخص اجلاسوں پر سننے اور سیکھنے کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے کیسے مدد کر سکتا ہے؟ (‏است ۳۱:‏۱۲)‏

سب کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ یہوواہ خدا اور اُس کے کلیسیائی اجلاسوں کے بندوبست کے لئے احترام دکھاتے ہوئے وقت سے پہلے آئیں تاکہ آرام سے بیٹھ کر سیکھ سکیں۔ اچھا ہوگا کہ سامنے والی کُرسیوں پر بیٹھنے کی کوشش کریں تاکہ چھوٹے بچوں والے خاندان اور بعد میں آنے والے اشخاص پچھلی کُرسیوں پر بیٹھ سکیں۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے موبائل فون وغیرہ بند کر دیں یاپھر اُن کی آواز بند رکھیں تاکہ دوسرے لوگ توجہ سے سن سکیں۔ اگر تمام حاضرین اجلاس کے دوران سنجیدگی سے بیٹھیں گے تو اِس سے دوسروں کی توجہ ہٹنے کا امکان بہت کم ہو گا۔—‏واعظ ۵:‏۱؛‏ فل ۲:‏۴‏۔‏

جب نئے لوگ اجلاسوں پر آنا شروع کرتے ہیں تو کلیسیا میں سے کسی ایسے بہن یا بھائی کو اُن کے ساتھ بیٹھنا چاہئے جو اُنہیں جانتا ہے۔ یہ خاص طور پر اُس وقت مدد کا باعث بن سکتا ہے اگر اُن کے چھوٹے بچے بھی ساتھ ہیں۔ بعض‌اوقات، ہمارے اجلاسوں کا ماحول نئے آنے والے لوگوں کے لئے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ یقیناً پیچھے بیٹھنا پسند کریں گے۔ اگر اُن کے ساتھ بچے ہیں تو یہ اَور بھی موزوں ہوگا تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ آسانی سے اُٹھ کر باہر جا سکیں۔ (‏امثا ۲۲:‏۶،‏ ۱۵‏)‏ جن خاندانوں میں چھوٹے بچے ہیں اُنہیں الگ کمرے میں بیٹھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ اِس طرح بچے وہاں زیادہ شور کریں گے۔ والدین کے لئے یہی بہتر ہے کہ جب اُنہوں نے اپنے بچوں کو کچھ سمجھانا ہے تو اُنہیں کنگڈم ہال سے باہر لے جائیں اور پھر فوراً اندر واپس آ جائیں۔‏

حاضرباشوں کا کام یہ ہوتا ہے کہ عبادت کی جگہ کے ماحول کا خیال رکھیں۔ پس وہ خاندانوں یا کبھی کبھار دیر سے آنے والے لوگوں کو بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ حاضرباش بڑی احتیاط سے لوگوں کے بیٹھنے کا بندوبست کرتے ہیں۔ کسی طرح کے غیر متوقع صورتحال پر قابو پانے کے لئے وہ بڑی سمجھداری سے کام لیتے ہیں۔ جب کسی بچے کا شوروغل دوسروں کے لئے توجہ سے سننا مشکل بنا دیتا ہے تو ایسی صورت میں بھی حاضرباش مدد کی پیشکش کر سکتا ہے۔‏

عبادت کے لئے اجلاسوں پر حاضر ہونے والے تمام لوگ سننے اور سیکھنے کے ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یوں یہوواہ خدا اور پُرامن نئی دُنیا کے بارے میں سیکھنا آسان ہو جائے گا۔—‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں