یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏95 ص.‏ 5
  • خوشخبری کے لائق چال‌چلن رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خوشخبری کے لائق چال‌چلن رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے گھر کیلئے قدردانی ظاہر کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • اچھے آداب‌واطوار—‏خدا کے لوگوں کا خاصہ ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • یہوواہ کی پرستش کی جگہ کیلئے احترام دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • وقت کی پابندی کرنے کی عادت اپنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 11/‏95 ص.‏ 5

خوشخبری کے لائق چال‌چلن رکھیں

۱ یہوؔواہ کے گواہوں کے طور پر، ہم یہوؔواہ کے نام کیلئے عزت کا باعث بننا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا کردار، گفتار، آرائش، اور لباس سچی پرستش کی بابت دوسروں کے نظریے پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ بالخصوص یہ اُس وقت سچ ہے جب ہم اپنے اجلاسوں میں ہوتے ہیں۔ ہم یقین کر لینا چاہتے ہیں کہ اجلاسوں پر جوکچھ بھی کہا اور کِیا جاتا ہے وہ خوشخبری کے موافق اور یہوؔواہ کیلئے باعثِ‌عزت ہے۔—‏فلپیوں ۲:‏۴‏۔‏

۲ لباس اور آرائش کیلئے دنیا کے متعدد معیار مسیحیوں کیلئے ناقابلِ‌قبول ہیں۔ اِس معاملے پر خوشخبری کے خادموں کی طرف سے محتاط توجہ دی جانی چاہئے۔ دسمبر ۱۹۸۹ کے مینارِنگہبانی، نے صفحہ ۲۱ پر بیان کِیا:‏ ”‏ضروری نہیں کہ ہماری پوشاک بیش‌قیمت ہو، مگر اُسے صاف‌ستھرا، خوش‌وضع اور حیادار ہونا چاہئے۔ ہمارے پاپوش بھی اچھی حالت میں اور خوش‌شکل ہوں۔ اسی طرح تمام اجلاسوں پر بمعہ کلیسیائی کتابی مطالعہ ہمارے جسم پاک‌صاف ہونے چاہئیں اور ہم صاف‌ستھری اور مناسب پوشاک پہنے ہوں۔“‏

۳ پابندئ‌وقت محبت‌آمیز پاس‌ولحاظ اور مروّت کا نشان ہے۔ کبھی‌کبھار، ناگزیر حالات ہمیں وقت پر اجلاس پر پہنچنے سے روک سکتے ہیں۔ لیکن عادتاً دیر سے آنا شاید اجلاسوں کے مُقدس مقصد کے لئے احترام کی کمی اور دوسروں کے لئے خلل پیدا کرنے سے بچنے کے لئے اپنی ذمہ‌داری کو سمجھنے میں کوتاہی کو ظاہر کرے۔ دیر سے آنے والے اکثر دوسروں کے لئے انتشارِخیال کا سبب بنتے اور اُنہیں پروگرام سے پورا فائدہ اٹھانے سے روکتے ہیں۔ پابندئ‌وقت تمام حاضرین کے احساسات اور مفادات کے لئے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔‏

۴ پڑوسیوں کے لئے ہماری محبت کو ہمیں اجلاسوں کے دوران انتشارِخیال کا سبب بننے سے بچنے کے لئے محتاط بنانا چاہئے۔ سرگوشیاں کرنا، کچھ کھانا، چیونگ‌گم چبانا، کاغذ کھڑکھڑانا، اور بیت‌الخلا کے غیرضروری چکر لگانا، دوسروں کے لئے پوری توجہ دینے میں خلل پیدا کر سکتا ہے اور یہوؔواہ کی پرستش کی جگہ کے لئے واجب احترام کو کم کر سکتا ہے۔ کسی اشد ضرورت کے بغیر کلیسیائی کام کرنا یا دوسروں کے ساتھ گفتگو کرنا کسی کے لئے بھی غیرموزوں ہے جو بھائیوں سے اُنکی نشستوں سے اٹھنے کا تقاضا کرتا ہے۔ اِس کے برعکس، سب کو اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنا اور پروگرام کو سننا چاہئے تاکہ وہ خود اور اُنکے خاندان فائدہ اٹھائیں۔ گھٹیا آداب‌واطوار کی کنگڈم ہال میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ ”‏محبت .‏ .‏ .‏ نازیبا کام نہیں کرتی۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۴، ۵؛‏ گلتیوں ۶:‏۱۰‏۔‏

۵ اجلاسوں پر ہمارے بچوں کا عمدہ رویہ بھی یہوؔواہ کے نام کے لئے عزت‌وتمجید کا سبب بنتا ہے۔ والدین کی طرف سے کڑی نگرانی لازمی ہے۔ بچوں کی حوصلہ‌افزائی کی جانی چاہئے کہ سنیں اور حصہ لیں۔ بہت سے والدین اور چھوٹے بچے ایسی نشستوں پر بیٹھنے کا انتخاب کرتے ہیں جہاں سے وہ بآسانی آ جا سکتے اور بیجا طور پر دوسروں کے لئے انتشارِخیال کا باعث بنے بغیر اپنے چھوٹے بچوں کی واجب ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔‏

۶ پولسؔ نے فہمائش کی:‏ ”‏چال‌چلن .‏ .‏ .‏ خوشخبری کے موافق رہے۔“‏ (‏فلپیوں ۱:‏۲۷‏)‏ توپھر، آئیے اجلاسوں پر حاضر ہوتے وقت اچھے آداب‌واطوار ظاہر کرنے اور دوسروں کا پاس‌ولحاظ رکھنے کی کوشش کریں۔ سب کا تعاون اِس بات کو یقینی بنائیگا کہ وہاں پر ”‏ہر ایک کے لئے دوسروں کے ایمان کے باعث باہمی حوصلہ‌افزائی“‏ ہو۔—‏رومیوں ۱:‏۱۲‏، این‌ڈبلیو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں