رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”ہمیشہ تک دوزخ میں عذاب سہنے کی تعلیم پانے کی وجہ سے بیشتر لوگ ایک پُرمحبت خدا پر ایمان رکھنا مشکل پاتے ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ خدا ظالم نہیں ہے۔ [حزقیایل ۱۸:۲۳ کو پڑھیں۔] یقیناً اِس رسالے میں پیش کی جانے والی بائبل پر مبنی دلیلیں آپ کے لئے فائدہمند ثابت ہوں گی۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آجکل کی تفریح لوگوں کی پُراسرار علوم میں دنبدن بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا روحوں سے رابطہ رکھنا اور جادوٹونے میں دلچسپی لینا خطرے سے خالی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد استثنا ۱۸:۱۰-۱۸ کو پڑھیں۔] اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بائبل روحوں سے رابطہ رکھنے کے خطرات کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے۔“ رسالہ کھول کر صفحہ ۱۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی جنوری ۱
”سال کے اِس وقت کے دوران بیشتر لوگ یسوع مسیح کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ مگر یسوع مسیح کی شخصیت نے آپ کو کیسے متاثر کِیا؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ہماری حوصلہافزائی کرتی ہے کہ یسوع کے نمونے کی نقل کریں۔ [۱-پطرس ۲:۲۱ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ایسا کرنا ہمیں ایک خوشمزاج اور بہتر انسان بننے میں مدد دے سکتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”اکثر لوگ کامیابی کو دولت، شہرت اور اختیار سے منسوب کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کامیابی کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل کے مطابق کیا چیز کامیابی کا باعث بنتی ہے۔ [زبور ۱:۱-۳ کو پڑھیں۔] اِس مضمون میں چھ مختلف اُصولوں پر بات کی گئی ہے جو کامیاب انسان بننے میں مدد دے سکتے ہیں۔“ صفحہ ۶ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔