مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
دسمبر ۲۹، ۲۰۰۸ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اِعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۲۰ منٹ کے لئے نومبر ۳ تا دسمبر ۲۹، ۲۰۰۸ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اِعادہ کرے گا۔
تقریری لیاقت
۱. ایک تقریر میں خاص نکات کونسے ہوتے ہیں؟ [ایچٹی ص. ۳۹ پ. ۱۰]
۲. سامعین کے ساتھ اچھا مرئی رابطہ رکھنے میں کیا کچھ شامل ہے؟ [ایچٹی ص. ۴۳ پ. ۲، ۳]
تفویض نمبر ۱
۳. ططس کے نام پولس کے خط میں درج کونسی مشورت آج بھی ہمارے لئے ”فائدہمند“ ہے، اور کیوں؟ (طط ۳:۸) [ایسآئی ص. ۲۴۱ پ. ۸]
۴. پطرس رسول کا پہلا خط کیسے بروقت ثابت ہوا؟ [ایسآئی ص. ۲۵۱ پ. ۱]
۵. مکاشفہ کی کتاب میں درج رویتوں کا ہم پر کیا اثر ہونا چاہئے؟ [ایسآئی ص. ۲۶۳ پ. ۱]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۶. پولس رسول نے ططس ۲:۳ میں ’تہمت نہ لگانے‘ کو ”زیادہ مے پینے میں مبتلا نہ“ ہونے سے کیوں جوڑا تھا؟ [م۹۴ ۱/۹ ص. ۲۷ پ. ۱۲]
۷. کیا شیطان کو ”موت پر قدرت حاصل“ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ وہ جب چاہے کسی کو بھی ہلاک کر سکتا ہے؟ (عبر۲:۱۴) [م۰۸ ۱/۱۰ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—ططس، فلیمون اور عبرانیوں کے نام خطوط سے اہم نکات“]
۸. اِس آیت میں ’وصیت کرنے والا‘ کون ہے؟ (عبر ۹:۱۶) [م۰۸ ۱/۱۰ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—ططس، فلیمون اور عبرانیوں کے نام خطوط سے اہم نکات“]
۹. ملنسار یا صلح پسند ہونے کا مطلب کیا ہے اور اِس سلسلے میں ہم خود سے کونسے سوال پوچھ سکتے ہیں؟ (یعقو ۳:۱۷) [م۸۰ ۱۵/۳ ص. ۲۴ پ. ۱۸]
۱۰. اظہار ”خدا ہمارے دل سے بڑا ہے“ کا کیا مطلب ہے؟ (۱-یوح ۳:۲۰) [م۰۵ ۱/۸ ص. ۳۰ پ. ۱۹]