یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏08 ص.‏ 1
  • سن ۲۰۰۹ کا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سن ۲۰۰۹ کا سرکٹ اسمبلی پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • مبشروں کی تربیت کے لئے ایک بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • سرکٹ اسمبلی روحانی طور پر مضبوط رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 8/‏08 ص.‏ 1

سن ۲۰۰۹ کا سرکٹ اسمبلی پروگرام

سچی پرستش کی مخالفت کرنے والے لوگوں کا مقابلہ کرنا کیسے ممکن ہے؟ ہم اُن قوتوں کو کیسے شکست دے سکتے ہیں جو ہمیں بے‌دین دُنیا میں واپس لے جانے کی کوشش میں ہیں؟ سن ۲۰۰۹ کے ہمارے خدمتی سال میں منعقد ہونے والی سرکٹ اسمبلی کا پروگرام اِن اہم سوالات کا جواب فراہم کرے گا۔ اِس اسمبلی کا موضوع ہوگا، ”‏نیکی کے ذریعے بدی پر غالب آئیں۔“‏ (‏روم ۱۲:‏۲۱‏)‏ آئیے اِس اسمبلی پر پیش کئے جانے والے مواد کا جائزہ لیں۔‏

ڈسٹرکٹ اوورسیئر جو تقاریر پیش کرے گا اُن کے عنوانات یوں ہیں، ”‏نیکی کے ذریعے بدی پر غالب آنے کے لئے تیار،“‏ ”‏حد سے زیادہ خوداعتماد نہ بنیں،“‏ ”‏بہت جلد بدی کا خاتمہ ہو جائے گا“‏ اور ”‏دُنیا پر غالب آنے کے لئے اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔“‏ سر کٹ اوورسیئر اِس موضوع پر بات کرے گا، ”‏اب جاگتے رہنے کا وقت ہے!‏“‏ یہ تقریر رومیوں ۱۳:‏۱۱-‏۱۳ پر مبنی ہوگی۔ سر کٹ اوورسیئر کی دوسری تقریر کا موضوع ہوگا، ”‏مصیبت کے وقت بے‌دل نہ ہوں“‏ جوکہ امثال ۲۴:‏۱۰ پر مبنی ہوگی۔ اِسکے‌علاوہ، ہم سرکٹ اوورسیئر کی تقریر ”‏سرکٹ کی ضروریات پر توجہ دیں“‏ کو سننے کے بھی منتظر ہیں۔ ایک دوسری دلچسپ تقریر یہ ہوگی، ”‏ ’‏خدمت میں لگے رہنے‘‏ کے لئے پائنیرنگ کریں۔“‏ سلسلہ‌وار تقاریر میں سے ایک کا موضوع ہوگا، ”‏شیطان کی چالوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔“‏ یہ تقریر ہمیں ٹیکنالوجی، تفریح اور تعلیم کے میدان میں اِبلیس کی مکارانہ چالوں کو پہچاننے اور اِنہیں رد کرنے میں مدد دے گی۔ دوسرے تقریری سلسلے ”‏بُرے دن کا مقابلہ کرنے کے لئے قوت حاصل کریں“‏ میں ہمیں بتایا جائے گا کہ ہم افسیوں ۶:‏۱۰-‏۱۸ میں پائی جانے والی الہامی مشورت کا اطلاق کیسے کر سکتے ہیں۔‏

بدی پر غالب آنے اور خدا کی بادشاہی کی منادی کرنے میں براہِ راست تعلق ہے۔ (‏مکا ۱۲:‏۱۷‏)‏ اِسی وجہ سے شیطان بڑے غصے میں یہوواہ کے گواہوں پر حملے کرتا ہے۔ (‏یسع ۴۳:‏۱۰،‏ ۱۲‏)‏ لیکن شیطان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ”‏نیکی کے ذریعے بدی پر غالب“‏ آنے کے لئے تیار ہیں۔ اِس سرکٹ اسمبلی کے دونوں دن سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے بندوبست بنائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں