نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
یہوواہ خدا تمامتر جلال کا مستحق ہے۔ ہم یہوواہ کو کیسے جلال دے سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں بعض لوگ کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؟ اس وقت خدا کو جلال دینے والے لوگ کونسی برکات حاصل کرتے ہیں؟ سن ۲۰۰۸ کا سرکٹ اسمبلی پروگرام ان سوالوں کے تسلیبخش جواب فراہم کرے گا۔ اِس کا عنوان یہ ہوگا: ”سب خدا کے جلال کے لئے کریں۔“ (ا-کر ۱۰:۳۱) غور کریں کہ آنے والی سرکٹ اسمبلی پر روحانی ضیافت کے سلسلے میں کونسی چیز ہماری منتظر ہے۔
ڈسٹرکٹ اوورسیئر اِن موضوعات پر بات کرے گا: ”خدا کو جلال کیوں دیں؟“ اور ”خدا کے تقاضوں کو پورا کرنے میں قابلِنمونہ بنیں۔“ وہ عوامی خطاب ”خدا کو جلال دینے والے لوگ کون ہیں؟“ پر بات کرے گا اور آخری تقریر میں ”پوری دُنیا میں متحد ہوکر خدا کو جلال دینا“ پر بات کرے گا۔ اِس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ اوورسیئر مسیحی خدمتی سکول بھی لے گا۔ سرکٹ اوورسیئر اِن عنوانات ”خدا کے جلال کو منعکس کرنے سے خوشی حاصل کریں،“ ”سرکٹ کی ضروریات پر توجہ دیں،“ اور ۲-پطرس ۱:۱۲ پر مبنی ” ’حق بات پر قائم‘ رہیں“ پر تقاریر پیش کرے گا۔ مزیدبرآں، ہم سیکھیں گے کہ کیسے ”پائنیر خدمت خدا کو جلال دیتی ہے۔“ ”اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں خدا کو جلال دیں“ یہ سوچ کو اُبھارنے والے تقریری سلسلے کا پہلا حصہ ہوگا جو ا-کرنتھیوں ۱۰:۳۱ کے الہامی الفاظ کے گہرے مطلب کو سمجھنے میں ہماری مدد کرے گا۔ تقریری سلسلے کے دوسرے حصے کا عنوان ”یہوواہ کی ستائش کے لئے پاک خدمت بجا لائیں“ ہوگا۔ یہ حصہ ہماری پرستش کے مختلف پہلوؤں پر بات کرے گا۔ ہم اتوار کے روز مینارِنگہبانی کے خلاصے اور روزانہ کی آیت سے بھی بھرپور فائدہ اُٹھانے کے قابل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، اس اسمبلی پر بپتسمہ کے خواہشمند اشخاص کے پاس بپتسمہ لینے کا موقع بھی ہوگا۔
بہتیرے لوگ خدا کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ دیگر انسانی منصوبوں کی وجہ سے اِس حد تک انتشارِخیال شکار ہیں کہ ان کے پاس خدا کی شانوشوکت پر غور کرنے کا وقت ہی نہیں ہے۔ (یوح ۵:۴۴) لیکن ہم اس بات پر غور کرنے میں وقت صرف کرنے کی قدروقیمت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کیسے ”سب خدا کے جلال کے لئے کریں۔“ پس، وہاں حاضر ہوکر اسمبلی کے تمام پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کا منصوبہ بنائیں۔