خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اگست ۱۱
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے حالیہ رسالوں میں سے کن مضامین کو اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے دلچسپ پایا ہے۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اِن مضامین میں سے کن نکات کو نمایاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گفتگو شروع کرنے کے لئے کونسا سوال پوچھا جا سکتا ہے؟ اِس کے بعد مضمون میں سے کس صحیفے کو پڑھا جا سکتا ہے؟ مظاہروں کے ذریعے یہ دکھائیں کہ اِن تجاویز کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: خدا کی خدمت کو پہلا درجہ دیں۔ ستمبر ۱۵، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۴، ۲۵ پیراگراف ۱۷-۱۹ پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”موسمِگرما میں روحانی کارگزاریوں میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ ایک یا دو مبشروں کا انٹرویو لیں جو آنے والے مہینوں میں امدادی پائنیرخدمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُنہیں یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ سال کے اِن مہینوں کے دوران اپنے وقت کو کیسے استعمال کریں گے۔
گیت ۱۶۵
ہفتہ شروع از اگست ۱۸
گیت ۱۳۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ”سن ۲۰۰۹ کا سرکٹ اسمبلی پروگرام“ پر باتچیت کریں۔ اگر سرکٹ اسمبلی کی تاریخ معلوم ہوتو اِس کا اعلان کریں۔ سامعین کو یاددہانی کرائیں کہ اگلے خدمتی اجلاس کیلئے یکم ستمبر کا مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کا جاگو! اپنے ساتھ لائیں اور اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں تیار کریں۔
۲۰ منٹ: ہمارا لباس اور بناؤسنگھار یہوواہ خدا کو جلال دیتا ہے۔ اِس حصے کو ایک بزرگ تقریر کی صورت میں پیش کرے گا۔ چونکہ یہوواہ خدا پاک ہے اِس لئے اُس کے لوگوں کو بھی جسمانی طور پر پاکصاف ہونا چاہئے۔ (خر ۳۰: ۱۷-۲۱؛ ۴۰: ۳۰-۳۲) ہم خاص طور پر مُنادی کے دوران مناسب لباس اور بناؤسنگھار کے ذریعے یہوواہ خدا کو خوش کرتے اور اُسے جلال دیتے ہیں۔ (۱-پطر ۲:۱۲) اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ”خدا کا کلام بدنام“ ہو سکتا ہے۔ (طط ۲:۵) مقامی یا ہماری مطبوعات میں شائع ہونے والے ایسے تجربات بیان کریں جن سے ظاہر ہو کہ ایک مبشر کی وضعقطع کیسے دوسروں کے لئے گواہی کا باعث بنتی ہے۔
۱۵ منٹ: دلیری سے گواہی دینے والے نوجوان۔ والدین کے لئے اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکول جانے والے نوجوانوں کے لئے ایک حوصلہ افزا تقریر۔ نوجوانوں کو گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے کی یاددہانی کرائیں۔ اگر وقت اجازت دے تو نوجوانوں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کیسے سکول میں گواہی دینے کے قابل ہوئے ہیں۔
گیت ۱
ہفتہ شروع از اگست ۲۵
گیت ۱۸۷
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ ”سن ۲۰۰۹ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام“ پر بات چیت کریں اور اگر سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخ کا پتہ چل گیا ہے تو اِس کا اعلان کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۵ منٹ: یکم ستمبر کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کے لئے تیاری کریں۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ رسالوں کا مختصر جائزہ پیش کرنے کے بعد سامعین سے پوچھیں کہ کونسے مضامین منادی میں لوگوں کی دلچسپی کے حامل ہوں گے۔ مضمون کو متعارف کرانے کے لئے کونسا سوال اور صحیفہ استعمال کِیا جا سکتا ہے؟ ایک مظاہرے کے ذریعے دکھائیں کہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر دی گئی پیشکش کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ایک بزرگ کورسالے کے کسی ایسے مضمون پر مختصر پیشکش کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہیں جو مقامی علاقے کے لوگوں کے لئے موزوں ہے۔
گیت ۲۲۲
ہفتہ شروع از ستمبر ۱
گیت ۱۹۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو اگست کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۲۰ منٹ: عمر رسیدہ کا خیال رکھنا—ایک مسیحی ذمہداری۔ مئی ۱۵، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۵- ۲۱پر مبنی تقریر۔ اِس مضمون میں دئے گئے مشوروں کو استعمال کرتے ہوئے کلیسیا کی حوصلہافزائی کریں کہ اُن بہنبھائیوں کی مدد کریں جوبیماری یا کسی اَور وجہ سے کلیسیائی کارگزاریوں میں حصہ لینا مشکل پاتے ہیں۔
۱۵ منٹ: ستمبر کے دوران پہلی ہی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرائیں۔ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ ستمبر کے دوران ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کرتے ہوئے، پہلی ملاقات پر ہی صاحبِخانہ کے ساتھ اِس کے چند پیراگراف پر باتچیت کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کے سلسلے میں ایک یا دو مظاہرے کرائیں۔
گیت ۱۳۵