یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏07 ص.‏ 1
  • ‏’‏بہت سا پھل لائیں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏بہت سا پھل لائیں‘‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏بہت سا پھل لاؤ“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • پھل لائیں اور یسوع مسیح کے دوست بنیں
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • قارئین کے سوال
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • کیا آپ پاک روح کی رہنمائی میں چلتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 6/‏07 ص.‏ 1

‏’‏بہت سا پھل لائیں‘‏

۱ یسوع مسیح نے خود کو انگور کے حقیقی درخت، اپنے باپ کو باغبان اور رُوح سے مسح‌شُدہ پیروکاروں کو انگور کے درخت کی پھلدار ڈالیوں سے تشبِیہ دی۔ علامتی باغبان کے کام کو بیان کرتے ہوئے یسوع مسیح نے انگور کے حقیقی درخت کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ (‏یوح ۱۵:‏۱-‏۴‏)‏ اس سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ یہوواہ کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھنے والے ہر شخص کو یسوع مسیح یعنی ”‏انگور کے حقیقی درخت“‏ کی پھلدار شاخ ہونا چاہئے۔ ہمیں کثرت سے ’‏روح کے پھل‘‏ اور بادشاہتی پھل پیدا کرتے رہنا چاہئے۔—‏گل ۵:‏۲۲، ۲۳؛‏ متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۲ رُوح کے پھل:‏ ہماری روحانی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم رُوح کے پھلوں کا مظاہرہ کتنی عمدگی سے کرتے ہیں۔ کیا آپ خدا کی رُوح کے پھلوں کو پیدا کرنے کے لئے باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کرتے اور اُس پر غوروخوض کرتے ہیں؟ (‏فل ۱:‏۹-‏۱۱‏)‏ پاک رُوح کے لئے دُعا کرنے سے نہ ہچکچائیں۔ کیونکہ یہ آپ میں ایسی خوبیاں پیدا کر سکتی ہے جو یہوواہ خدا کو جلال دینے اور روحانی ترقی کرتے رہنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔—‏لو ۱۱:‏۱۳؛‏ یوح ۱۳:‏۳۵‏۔‏

۳ رُوح کے پھل پیدا کرنے سے ہمیں ایک سرگرم مسیحی بننے میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر، محبت اور ایمان ہمیں مصروفیت کے باوجود باقاعدگی سے منادی میں شرکت کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ اطمینان، تحمل، مہربانی، حلم اور پرہیزگاری جیسی خوبیاں ہمیں مخالفت کرنے والوں کے لئے مناسب ردِعمل ظاہر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ خوشی ہمیں لوگوں کی بے‌حسی کے باوجود اپنی خدمت سے اطمینان حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔‏

۴ بادشاہتی پھل:‏ ہم بادشاہتی پھل بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں حمد کی قربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پھل پیش کرنا شامل ہے جو ہم [‏یہوواہ]‏ کے نام کا اقرار کرنے کے لئے چڑھاتے ہیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۵‏)‏ ہم سرگرمی اور ثابت‌قدمی سے خوشخبری کا اعلان کرنے سے ہونٹوں کا پھل پیش کرتے ہیں۔ کیا آپ اپنی خدمت میں بہتری لانے اور کثرت سے بادشاہتی پھل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟‏

۵ یسوع مسیح نے بیان کِیا کہ اُس کے پیروکار ایک جیسا پھل نہیں لا سکتے۔ (‏متی ۱۳:‏۲۳‏)‏ اس لئے، ہمیں دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی بجائے یہوواہ کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ (‏گل ۶:‏۴‏)‏ خدا کے پاک کلام کی روشنی میں دیانتداری سے اپنے حالات کا جائزہ لینا ہمیں مدد دے گا کہ ”‏بہت سا پھل“‏ لاتے ہوئے یہوواہ کو جلال دیں۔—‏یوح ۱۵:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں