خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جون ۱۱
گیت ۲۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جون کے مینارِنگہبانی اور اپریل-جون کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۲۵ منٹ: خون سے پرہیز کرنے کے حکم کو مانیں۔ ٹرانسلیشن آفس کی طرف سے فراہمکردہ معلومات استعمال کرتے ہوئے ایک بزرگ تقریر پیش کرے۔ تقریر کے شروع میں ہی بیان کریں کہ خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات کی دستاویز کو آج رات پُر نہ کریں۔ مقرر کلیدی نکات پر زور دینے کے لئے مسودے کی پڑھائی کرتے وقت اضافی تبصرہجات کر سکتا ہے۔ لیکن اُسے مزید مثالیں یا صحائف مواد میں شامل نہیں کرنے چاہئیں۔ اگر وقت ہو تو دئے گئے صحائف پڑھے جا سکتے ہیں یا اُن کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔ نیز اس بات کا ذکر کریں کہ اس فارم کو پُر کرنے میں نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کی معلومات تمام بپتسمہیافتہ مبشروں کے لئے بہت مفید ہوگی۔ اس تقریر سے پہلے سیکرٹری کو تمام مبشروں کو پیشگی ہدایات دستاویز اور پیشگی ہدایات دستاویز کیسے پُر کِیا جانا چاہئے کا ہدایتنامہ دے دینا چاہئے تاکہ وہ تقریر کے دوران اسے ساتھ ساتھ دیکھ سکیں۔ سیکرٹری کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ کافی تعداد میں شناختنامے موجود ہوں۔
۱۰ منٹ: سب کچھ خدا کے جلال کے لئے کریں۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے باب ۱۳ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۸
گیت ۳۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”پاک صحائف کی تعلیم—بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بنیادی کتاب۔“a نئی کتاب سے بائبل مطالعے شروع کرانے کے لئے بہنبھائیوں میں جوش پیدا کریں۔
۲۰ منٹ: ”کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے بائبل مطالعے کرانے کے طریقے۔“ سامعین سے باتچیت کرتے ہوئے صفحہ ۳ پر مبنی ضمیمہ پر مظاہرے کرائیں۔ ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو دلچسپی دکھانے والے لوگوں کے ساتھ بائبل مطالعے شروع کرانے اور جاری رکھنے کے لئے فوری طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ عمدہ طریقے سے تیار کئے گئے تین مظاہرے کرائیں۔ ان میں (۱) صفحہ ۴، ۵، (۲) صفحہ ۶ اور (۳) صفحہ ۷ کے پہلے پیراگراف کو استعمال کرتے ہوئے واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کراتے ہوئے دکھائیں۔ ہر مظاہرے کی بنیادی خصوصیت کو پہلے سے بیان کریں اور مظاہرے کے بعد اس پر باتچیت کریں۔ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے پیراگراف پر باتچیت کو بوقتِضرورت مختصر رکھا جا سکتا ہے۔ ہر مظاہرے کے اختتام پر مبشر کو واپسی ملاقات کا بندوبست بناتے دکھائیں۔
گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۵
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھکر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جولائی کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”خدمت کے ’وسیع اور کارآمد‘ دروازے سے داخل ہوں۔“b ایک یا دو ریگولر پائنیرز کے مختصر انٹرویو لیں۔ اُنہوں نے پائنیر خدمت کرنے کے لئے اپنی زندگی میں کیا ردوبدل کِیا؟ اُنہیں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۲
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جون کے مہینے کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ جولائی کے مہینے کی لٹریچر پیشکش بتائیں اور ایک مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: غیررسمی گواہی—خوشخبری کی منادی کرنے کا ایک اہم طریقہ۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۱۰۱، ۱۰۲ کے مواد پر مبنی سامعین سے باتچیت۔ غیررسمی گواہی دینے کے چند عملی طریقے بیان کریں۔ سامعین کو غیررسمی گواہی کے دوران پیش آنے والے حوصلہافزا تجربات سنانے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: ”بہت سا پھل لائیں۔“c پیراگراف ۴ پر بات کرتے ہوئے فروری ۱، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۱ کے بکس ’صبر سے پھل‘ کیسے لائیں سے تبصرے شامل کریں۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔