پاک صحائف کی تعلیم—بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بنیادی کتاب
۱ ڈسٹرکٹ کنونشن ”خدا کی بات مانیں“ پر پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کتاب حاصل کرکے ہم بہت زیادہ خوش تھے۔ اب یہ کتاب اُردو زبان میں بھی دستیاب ہے۔ اس نئی کتاب کو تعلیم دینے کے لئے کیسے استعمال کِیا جائے گا؟ اسے بنیادی طور پر بائبل مطالعہ کرانے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کتاب کو ستمبر کی لٹریچر پیشکش میں شامل کِیا جائے گا توبھی مبشروں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اس کتاب کو بائبل مطالعے شروع کرانے اور جاری رکھنے کے لئے فوراً استعمال کریں۔
۲ حالیہ بائبل مطالعے: جو مبشر علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے بائبل مطالعے کروا رہے ہیں اُنہیں سمجھداری سے اس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ مطالعے کے لئے اس نئی کتاب کا استعمال کب اور کیسے شروع کریں گے۔ اگر مطالعہ حال ہی میں شروع کِیا گیا ہے تو اب آپ نئی کتاب سے مطالعہ شروع کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ علم کی کتاب میں سے کافی مطالعہ کروا چکے ہیں تو ایسی صورت میں، کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے آپ کے مطالعے سے ملتےجلتے ابواب سے مطالعہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔ اگر علم کی کتاب سے مطالعہ ختم ہونے والا ہے تو آپ اسی کتاب سے مطالعہ جاری رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
۳ ہمیں یقین ہے کہ بہتیرے لوگ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے مطالعہ سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ کیوں نہ ہر شخص کو اس کتاب سے بائبل مطالعہ کرنے کی پیشکش کریں؟ مثال کے طور، ایسے اشخاص جنہوں نے تقاضا بروشر یا علم کی کتاب سے مطالعہ مکمل کر لیا ہے لیکن اُنہوں نے مخصوصیت اور بپتسمے تک ترقی نہیں کی وہ نئی کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے دوبارہ مطالعہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو خدا کی مرضی سکھانے کے لئے نئی کتاب کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ (کل ۱:۹، ۱۰) ہمیں یقین ہے کہ یہ شاندار کتاب پاک صحائف کی تعلیم شاگرد بنانے کے ہمارے کام کو پورا کرنے میں ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگی۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔