یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏06 ص.‏ 1
  • تعریف کرنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تعریف کرنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • داد دینے کے موقعوں کو ہاتھ سے نکلنے نہ دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ‏”‏باموقع بات کیا خوب ہے!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • تعریف تازگی بخشتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ہمیں دوسروں کی تعریف کیوں کرنی چاہئے؟‏
    جاگو!‏—‏2012ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 6/‏06 ص.‏ 1

تعریف کرنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

۱ حقیقی تعریف دوسروں کیلئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بنتی، اُنہیں عمل کرنے کی تحریک دیتی اور خوشی بخشتی ہے۔ بہتیرے مبشروں نے یہ محسوس کِیا ہے کہ اگر آپ منادی کے دوران کسی شخص کی تھوڑی سی تعریف بھی کرتے ہیں تو وہ اکثر آپ کی بات ضرور سننے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ ہم منادی کے دوران لوگوں کی تعریف کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ مشاہدہ کرنے والے بنیں:‏ آسمان پر جانے کے بعد یسوع مسیح نے ایشیائے‌کوچک کی سات کلیسیاؤں کے نیک کاموں کا مشاہدہ کِیا۔ (‏مکا ۲:‏۲، ۳،‏ ۱۳،‏ ۱۹؛‏ ۳:‏۸‏)‏ اِسی طرح، منادی کے دوران ملنے والے لوگوں کے لئے حقیقی دلچسپی ہمیں اُن کی تعریف کرنے کے مواقع تلاش کرنے کی تحریک دے گی۔ مثال کے طور پر، صاحبِ‌خانہ کا صاف‌ستھرا گھر اور اپنے بچوں کے ساتھ اُس کا اچھا برتاؤ یا ہمارے ساتھ خوش‌اخلاقی سے پیش آنا یہ تمام باتیں ہمیں ان کی تعریف کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپ ایسی باتوں پر فوری دھیان دیتے اور ایسے موقعوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں؟‏

۳ اچھے سننے والے بنیں:‏ منادی کے دوران موزوں سوال پوچھنے سے دوسروں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دیں۔ نیز توجہ سے ان کی بات سننے سے آپ اُن کے لئے احترام ظاہر کر سکتے ہیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۰‏)‏ اس طرح آپ اُن کی کسی نہ کسی بات کی تعریف کرنے اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کرنے کی بنیاد ڈالنے کے قابل ہوں گے۔‏

۴ سمجھداری سے کام لیں:‏ اگر صاحبِ‌خانہ بائبل سچائی سے ہٹ کر کوئی بات کرتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ صاحبِ‌خانہ کو غلط ثابت کرنے کی بجائے آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏آپ کی باتوں سے مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ اس موضوع کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں۔“‏ (‏کل ۴:‏۶‏)‏ اگر کوئی شخص بحث کرنے والا ہے توبھی ہم کسی نہ کسی زاویے سے اُس کی دلچسپی کی تعریف کر سکتے ہیں۔ ہمارا ایسا رویہ خوشخبری کی سخت مخالفت کرنے والے شخص کو بھی نرم کر سکتا ہے۔—‏امثا ۲۵:‏۱۵‏۔‏

۵ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری تعریف دوسروں کے لئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بنے تو اسے مخلص ہونا چاہئے۔ ایسی حوصلہ‌افزا بات‌چیت یہوواہ کو جلال بخشتی اور لوگوں کو بادشاہتی پیغام سننے کی طرف مائل کر سکتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں