یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏06 ص.‏ 1
  • ہماری منادی—‏ایک دردمندانہ کام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہماری منادی—‏ایک دردمندانہ کام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کی طرح رحم‌دل اور مہربان بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • نہایت دردمند بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • یہوؔواہ—‏ہمارا نہایت ہی دردمند باپ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • کیا آپ یسوع کی طرح عمل کرنے کی تحریک پاتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 6/‏06 ص.‏ 1

ہماری منادی—‏ایک دردمندانہ کام

۱ یسوع نے اپنا پیغام سننے والی بِھیڑ کو دیکھ کر محسوس کِیا کہ وہ ”‏اُن بھیڑوں کی مانند جن کا چرواہا نہ ہو خستہ‌حال اور پراگندہ“‏ ہیں۔ (‏متی ۹:‏۳۶‏)‏ یسوع نے اُنہیں بڑی محبت اور شفقت سے یہوواہ کی راہوں کی تعلیم دی۔ اِس کے علاوہ، اُس نے اُنہیں تسلی دی اور اُن کی روحانی ضروریات کو پورا کِیا۔ جب ہم یسوع مسیح کے بتائے ہوئے طریقوں پر غور کرتے ہیں تو ہم بھی اُس کی طرح سوچنے اور محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اِس طرح ہماری منادی سے بھی دردمندی کی خوبی ظاہر ہوتی ہے۔‏

۲ ذرا سوچیں کہ یسوع اپنے پاس آنے والے پریشان‌حال لوگوں کے ساتھ کیسے پیش آتا تھا۔ (‏لو ۵:‏۱۲، ۱۳؛‏ ۸:‏۴۳-‏۴۸‏)‏ وہ لوگوں کی مختلف ضروریات کا خاص خیال رکھتا تھا۔ (‏متی ۷:‏۳۱-‏۳۵)‏ اس کے علاوہ، وہ دوسروں کے احساسات کو سمجھتا اور اُن کے لئے حقیقی فکرمندی دکھاتا تھا۔ وہ ظاہر کی بجائے باطن پر غور کرتا تھا۔ (‏لو ۷:‏۳۶-‏۴۰‏)‏ واقعی، یسوع نے ہمارے آسمانی باپ کی مشفقانہ دردمندی کو مکمل طور پر ظاہر کِیا تھا۔‏

۳ ‏”‏ترس آیا“‏:‏ یسوع منادی کے کام کو محض اپنا فرض سمجھ کر نہیں کرتا تھا بلکہ اُسے لوگوں پر ”‏ترس“‏ آتا تھا۔ (‏مر ۶:‏۳۴‏)‏ اسی طرح، آجکل ہم بھی لوگوں تک محض اپنا پیغام نہیں پہنچاتے بلکہ اُن کی قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں لوگوں کے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ کیوں اِس قدر فکرمند یا پریشان ہیں؟ کیا جھوٹے مذہبی چرواہوں نے اُنہیں نظرانداز اور روحانی طور پر اندھا کر دیا ہے؟ ایسے لوگوں میں ہماری حقیقی دلچسپی اُنہیں خوشخبری سننے کی طرف مائل کر سکتی ہے۔—‏۲-‏کر ۶:‏۴،‏ ۶‏۔‏

۴ دردمندی کی خوبی دلوں کو چُھو لیتی ہے۔ ایک مثال پر غور کریں۔ ایک عورت اپنی تین سالہ بیٹی کی موت کی وجہ سے دُکھی تھی۔ جب دو گواہ بہنوں نے اُس کے دروازہ پر دستک دی تو اُس نے اُنہیں اندر بلا لیا۔ اُس کا مقصد یہ تھا کہ جب گواہ بہنیں اُسے خدا کے دُکھ‌تکلیف کی اجازت دینے کی بابت بتائیں تو وہ اُنہیں غلط ثابت کر سکے۔ تاہم، وہ عورت لکھتی ہے:‏ ”‏اِن بہنوں نے بڑی توجہ سے میری بات سنی جس سے میرے دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا۔ جب وہ اُٹھ کر جانے لگیں تو مَیں نے اُنہیں دوبارہ آنے کی دعوت دی۔“‏ کیا آپ بھی منادی میں سب لوگوں کے لئے دردمندی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں؟‏

۵ دردمندی کی خوبی ہمیں دوسروں کو حقیقی تسلی فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ ایسا کرنے سے ہم ”‏رحمتوں کے باپ“‏ یہوواہ خدا کو جلال دیتے ہیں۔—‏۲-‏کر ۱:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں