خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۳
گیت ۸۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے فروری کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ کسی ایک مظاہرے میں مبشر کو عوامی جگہ پر منادی کرتے ہوئے دکھائیں۔
۱۰ منٹ: ”کیا آپ یہوواہ کی تنظیم کے ساتھ رواںدواں ہیں؟“ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل، صفحہ ۷-۱۰ کے مواد پر مبنی تقریر۔
۲۵ منٹ: ”لوگوں کو دُنیا کے ’نُور‘ کی بابت بتائیں۔“* اسے خدمتی نگہبان پیش کرے گا۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کریں۔ میدانی خدمت کے اضافی بندوبست کی بابت بتائیں۔ فروری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۵ پر دئے گئے ضمیمے سے امدادی پائنیر خدمت کے نمونے کے شیڈولوں کے متعلق تبصرے بھی شامل کریں۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۰
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”منادی کرنے کے مواقع پیدا کریں۔“* ایک ایسے پبلشر کو جسے کٹھن حالات کا سامنا ہے یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ کیسے منادی کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہوا ہے۔
۲۰ منٹ: ”فوری مدد دستیاب ہے۔“* اسے ایک بزرگ پیش کرے گا۔ نومبر ۱۹۹۸ اور نومبر ۲۰۰۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس سے مختصر تبصرے بھی شامل کریں۔
گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۷
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مبشروں کو فروری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے مارچ کے مینارِنگہبانی یا جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ:صحت کی حفاظت کیسے کریں۔ جاگو! اکتوبر-دسمبر ۲۰۰۳ صفحہ ۱۱-۱۳ اور اکتوبر ۱۹۹۵ کے جاگو! صفحہ ۶-۱۱ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ اس مواد پر مبنی ایسے عملی مشوروں پر باتچیت کریں جن کا مقامی طور پر اطلاق ہوتا ہے۔ اس بات کو واضح کریں کہ صحت کا خیال رکھنا یہوواہ کی خدمت کرنے میں ہماری مدد کرتا اور زندگی کی بخشش کے لئے قدر ظاہر کرتا ہے۔ خدا کے کلام سے جسمانی تحفظ سے متعلق اصولوں کو واضح کریں جو اس وقت ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم مستقبل میں خدا کی بادشاہت کے تحت کامل صحت کی اُمید بھی رکھتے ہیں جب یہ اپنے زمینی اختیار کو سنبھالے گی۔—۲-کر ۷:۱؛ امثا ۲۳:۲۰؛ است ۲۳:۱۲، ۱۳۔
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۶
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اشتہارات کو آسانی سے ہر جگہ لیجایا جا سکتا ہے اور یہ فوری توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ گھرباگھر، عوامی جگہوں اور ہر موقع پر باتچیت شروع کرنے کیلئے بھی مفید ہیں۔ نئے اشتہار تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! کو استعمال کرتے ہوئے گفتگو شروع کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ اشتہار کے صفحہ ۲ پر دئے گئے حوالوں کو بھی اُجاگر کریں۔
۱۵ منٹ: ”تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“a دو مبشروں سے ایک مختصر مظاہرہ کرائیں جس میں دکھائیں کہ وہ علم کی کتاب پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے پیشکش کو منتخب کرتے ہیں اور باتچیت کرتے ہیں وہ کیسے اِسے اپنے لفظوں اور مقامی علاقے کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ اُنہیں مظاہرے کے اختتام پر اُونچی آواز میں اپنی پیشکش کی مشق کرتے ہوئے دکھائیں۔
۲۰ منٹ: ”ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں۔“b جب آپ مضمون میں بیانکردہ ویڈیوز پر بات کرتے ہیں تو ہر ویڈیو کے کور پر دی گئی معلومات کی خاص خاص باتیں بتائیں۔ سامعین کو خدمتگزاری میں ویڈیوز کے استعمال کے بعد حاصل ہونے والے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔—۱۹۹۷ ائیربک، ص. ۵۴ اور ۱۹۹۵ ائیربک ص. ۵۰، ۵۱ دیکھیں۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔