یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏05 ص.‏ 1
  • دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی طرح دلیری سے مُنادی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ‏’‏خدا کا کلام دلیری سے سنائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • کیا آپ دلیری سے منادی کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • دیکھیں کہ اِن سوالوں کے کیا جواب ہیں
    حلقے کے اِجتماع کا پروگرام 2018ء-‏2019ء—‏حلقے کے نگہبان کے ساتھ
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 10/‏05 ص.‏ 1

دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں

۱ مسیحی خادموں کے طور پر ہم جانتے ہیں کہ تمام لوگ ہمارے پیغام کو نہیں سنیں گے۔ (‏متی ۱۰:‏۱۴‏)‏ لہٰذا، اس وجہ سے ہم منادی کرنا نہیں چھوڑ دیتے۔ (‏امثا ۲۹:‏۲۵‏)‏ کیا چیز خدا کے کلام کو دلیری سے سناتے رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے؟‏

۲ پولس رسول نے ”‏خداوند مسیح یسوؔع کی پہچان کی بڑی خوبی“‏ کیلئے قدردانی ظاہر کی۔ اس چیز نے اُسے ”‏پورے اعتقاد“‏ کیساتھ پیغام سنانے کی تحریک دی۔ (‏فل ۳:‏۸؛‏ ۱-‏تھس ۱:‏۵‏)‏ کچھ لوگ پولس کے پیغام کو بیوقوفی خیال کرتے تھے لیکن وہ جانتا تھا کہ یہ ”‏ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے .‏ .‏ .‏ نجات کیلئے خدا کی قدرت ہے۔“‏ (‏روم ۱:‏۱۶‏)‏ اسلئے پولس مخالفت کے باوجود، ”‏خداوند کے بھروسے پر دلیری سے کلام“‏ سناتا رہا۔—‏اعما ۱۴:‏۱-‏۷؛‏ ۲۰:‏۱۸-‏۲۱،‏ ۲۴‏۔‏

۳ خدا سے قوت پانا:‏ پولس رسول کے دلیری سے خوشخبری سنانے کی وجہ اسکی اپنی قوت نہیں تھی۔ پولس نے اپنی اور سیلاس کی بابت لکھا:‏ ”‏پیشتر فلپیؔ میں دُکھ اُٹھانے اور بے‌عزت ہونے کے ہم کو اپنے خدا میں یہ دلیری حاصل ہوئی کہ خدا کی خوشخبری بڑی جانفشانی سے تمہیں سنائیں۔“‏ (‏۱-‏تھس ۲:‏۲؛‏ اعما ۱۶:‏۱۲،‏ ۳۷‏)‏ مزیدبرآں، جب پولس روم میں قید تھا تو اُس نے دوسروں سے اپنے حق میں دُعا کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ ”‏خوشخبری کے بھید کو دلیری سے ظاہر“‏ کرتا رہے۔ (‏افس ۶:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ پولس نے اپنی ذات کی بجائے یہوواہ پر بھروسا کِیا۔ یوں وہ خدا کے کلام کو دلیری سے سنانے کے قابل ہوا۔—‏۲-‏کر ۴:‏۷؛‏ فل ۴:‏۱۳‏۔‏

۴ آجکل بھی یہ بات سچ ہے۔ ایک بھائی کو اپنی ملازمت کی جگہ پر یہوواہ کے گواہ کے طور پر اپنی شناخت کرانا اور گواہی دینا مشکل لگتا تھا۔ اُس نے خدا سے اس معاملے کے لئے دُعا کی اور گواہی دینا شروع کر دی۔ بھائی کی تمام‌تر کوششوں کے باوجود، اس کے ایک ساتھی کارکُن نے اس کی بات سننے سے انکار کر دیا۔ تاہم جب بھائی نے مُردوں کے جی اُٹھنے کی بابت اُسے بتایا تو ایک بائبل مطالعہ شروع ہوگیا۔ اُس وقت سے یہ بھائی اپنی ملازمت کی جگہ پر ہر موقع کو گواہی دینے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ اس بھائی نے ملازمت کی ایک دوسری جگہ پر ۱۴ سالوں میں ۳۴ ساتھی کارکنوں کی بپتسمہ لینے میں مدد کی ہے۔ ہم بھی یہوواہ پر بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنا ”‏کلام کمال دلیری“‏ سے سناتے رہنے کے لئے درکار قوت عطا کرے گا۔—‏اعما ۴:‏۲۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں