رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مئی ۱۵
”آپکے خیال میں کیا یہ دُنیا کبھی غربت سے پاک ہو گی؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا کیا وعدہ کرتا ہے۔ [یسعیاہ ۶۵:۲۱ پڑھیں۔] مینارِنگہبانی کا یہ رسالہ وضاحت کرتا ہے کہ خدا کا یہ وعدہ کیسے پورا ہوگا۔“ اس سوال پر غور کرنے کیلئے دوبارہ جانے کا بندوبست بنائیں: یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟
جاگو! اپریل-جون
”اسرائیل کے زمانے میں، خدا نے بچوں کو ماں اور باپ دونوں کی عزت کرنے کا حکم دیا تھا۔ [خروج ۲۰:۱۲ پڑھیں۔] آپکے خیال میں کیا آجکل ماؤں کا مناسب احترام کِیا جا رہا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ مختلف ممالک میں ماؤں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتا ہے۔ نیز یہ بیان کرتا ہے کہ وہ ان مشکلات کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔“
مینارِنگہبانی جون ۱
”ہر کوئی امن کے بارے میں بات تو کرتا ہے لیکن نسلِانسانی کے درمیان عالمی اتحاد موجود نہیں ہے۔ کیا عالمی اتحاد محض ایک خواب ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ایک ایسی حکومت پر توجہ دلاتا ہے جو عالمی اتحاد قائم کرے گی۔ زبور ۷۲:۷، ۸ پڑھیں اور اس بات پر گفتگو کرنے کیلئے کہ عالمی اتحاد کیسے قائم ہوگا واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”بہتیرے لوگ خاصکر نوجوان جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ آپکا کیا خیال ہے کہ جب ہمیں غصہ آتا ہے تو ہم اس پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ امثال ۱۹:۱۱ پڑھیں۔] یہ رسالہ واضح کرتا ہے کہ ہم اس مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے کیسے سمجھداری دکھا سکتے اور چند عملی اقدام اُٹھا سکتے ہیں۔ اس رسالے کے خاص نکات پر باتچیت کرنے کیلئے مَیں اگلے ہفتے آپکے پاس دوبارہ آنا چاہوں گا/گی۔“