یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏05 ص.‏ 8
  • اپنے میگزین روٹ کی دلچسپی کو اُبھارنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے میگزین روٹ کی دلچسپی کو اُبھارنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • اُن لوگوں کے ساتھ مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں جو باقاعدگی سے رسالے لیتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • میگزین روٹس پر ”‏بادشاہتی بیج بونا“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏لوگوں کو باقاعدگی سے رسالے دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • خدمت کا ایک عمدہ شرف
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 5/‏05 ص.‏ 8

اپنے میگزین روٹ کی دلچسپی کو اُبھارنا

۱.‏ ہم اپنے میگزین روٹ کی دلچسپی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟‏

۱ بہت سے لوگ منادی کے دوران ہمیں اپنے گھروں میں بلا‌تے ہیں۔ وہ ہمارے رسالے اور کتابیں قبول کرتے ہیں لیکن باقاعدہ بائبل مطالعہ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے اُنہیں اپنے میگزین روٹ بنانا چاہئے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو باقاعدگی کیساتھ رسالے پہنچاتے رہیں۔ جب ہم کسی جگہ کوئی رسالہ چھوڑتے ہیں تو اُس شخص کا نام، پتا، تاریخ، پیش‌کردہ رسالے اور پڑھے جانے والے بائبل حوالے کو بھی اپنے پاس لکھ لینا چاہئے۔ جب بھی کوئی نیا شمارہ آتا ہے تو اپنے میگزین روٹ کے لئے خاص نکات نوٹ کرکے اگلی ملاقات پر اس سے بات‌چیت کی جانی چاہئے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۳‏)‏ ممکن ہے کہ ہمارے رسالوں کو پڑھنے سے اُسکی دلچسپی بڑھے اور وہ مزید سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرے۔‏

۲.‏ لوگوں کیلئے اس وقت یہوواہ خدا کو جاننا کیوں ضروری ہے اور ہم اُنکی مزید مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ یہ بات سچ ہے کہ صرف رسالے پڑھ لینے سے لوگ خدا کے خادم نہیں بن سکتے۔ اس کیلئے یہوواہ خدا کو جاننا بہت ضروری ہے۔ ایسے اشخاص کی مدد کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (‏صفن ۲:‏۲، ۳؛‏ مکا ۱۴:‏۶، ۷‏)‏ انکی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے ہمیں ہر ملاقات پر سمجھداری سے صحائف کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔‏

۳.‏ (‏ا)‏ ہم ایک ہی صحیفے پر مبنی بات‌چیت کیسے تیار کر سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ آپکے علاقے کے لوگ کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‏

۳ ایک صحیفے پر مبنی بات‌چیت:‏ اپنے میگزین روٹ کو ذہن میں رکھیں اور ہر ایک کی ضرورت کے مطابق ایک صحیفے پر مبنی گفتگو کی تیاری کریں۔ (‏فل ۲:‏۴‏)‏ مثال کے طور پر، اگر کسی شخص کا کوئی عزیز حال ہی میں موت کی وجہ سے جُدا ہو گیا ہے تو واپسی ملاقاتیں کرتے وقت مُردوں کی حالت اور اُمیدِقیامت پر بات کرنے والے صحائف استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ایک ہی موضوع پر بات کرنے والے مختلف صحائف کیلئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری برائے ماہ جون ۲۰۰۱ اور مارچ ۲۰۰۵ میں ریزننگ بُک سے چھپنے والے مواد ”‏موت“‏ اور ”‏قیامت“‏ کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اگلی ملاقات پر اس سے ملتے جلتے موضوعات مثلاً بیماری، بڑھاپے اور موت کے خاتمے پر بات‌چیت کی جا سکتی ہے۔ ایسے موضوعات تلاش کریں جس میں لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان موضوعات کے بارے میں وقت کیساتھ ساتھ بائبل سے بتائیں۔‏

۴.‏ صحائف پڑھنے کیساتھ انکو سمجھانا کیوں ضروری ہے اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۴ سمجھائیں:‏ اگرچہ بائبل پر مبنی بات‌چیت کو عام طور پر سادہ اور مختصر رکھنا اچھا ہے توبھی منتخب صحائف کو پڑھنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ شیطان نے لوگوں کی عقلوں کو اندھا کر دیا ہے تاکہ وہ خوشخبری کو سمجھ نہ سکیں۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۳، ۴‏)‏ جو لوگ بائبل کو پڑھتے ہیں اُنہیں اِسے سمجھنے کیلئے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ (‏اعما ۸:‏۳۰، ۳۱‏)‏ اسلئے آیت کا مطلب بیان کریں اور اسے سمجھائیں جیسا آپ مسیحی خدمتی سکول میں تقریر دیتے وقت کرتے ہیں۔ (‏اعما ۱۷:‏۳‏)‏ اس بات کا یقین کر لیں کہ وہ شخص اپنی زندگی میں خدا کے کلام کی باتوں پر عمل کرنے کی اہمیت کو سمجھ جائے۔‏

۵.‏ ایک میگزین روٹ بائبل مطالعے میں کیسے تبدیل ہو سکتا ہے؟‏

۵ اگر کوئی شخص بائبل کی باتوں کو سیکھنے سے خوش ہوتا ہے تو ہر ملاقات پر دو یا تین صحیفوں پر بات کی جا سکتی ہے۔ نیز کسی مناسب موقع پر تقاضا بروشر یا علم کی کتاب کو پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ان تمام مشوروں پر عمل کرنے سے ایک میگزین روٹ بائبل مطالعے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں