سنبھال کر رکھیں
بروشر پیش کرنے کے طریقے
آپکی مدد کیلئے اس ضمیمے میں بروشر پیش کرنے کے مختلف طریقے دئے گئے ہیں۔ انہیں علاقے کے حالات کے مطابق تبدیل کِیا جا سکتا ہے۔ دیگر پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس ضمیمے میں جن بروشروں کو پیش کرنے کے طریقے بیان نہیں کئے گئے ہیں، اس کیلئے نیچے دے گئے طریقوں کو نمونے کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔—جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ص. ۸ کو دیکھیں۔
اس صفحہ پر دئے گئے طریقۂکار میں یہ باتیں شامل ہیں (۱) باتچیت شروع کرنے کیلئے سوچ کو اُبھارنے والا ایک سوال، (۲) بروشر سے جس نکتے پر باتچیت کی جانی ہے اسکا صفحہ اور پیراگراف نمبر اور (۳) ایک موزوں صحیفہ جسے گفتگو کے دوران پڑھا جا سکتا ہے۔ آپ باقی باتچیت کو صاحبِخانہ کے جوابیعمل کے مطابق اپنے الفاظ میں مکمل کر سکتے ہیں۔
سب لوگوں کیلئے ایک کتاب
”آپکے خیال میں کیا بائبل کی یہ مشورت ہمارے زمانہ کیلئے مفید ہے؟“—ص. ۲۲، تصویری عبارت ص. ۲۳، بکس کا پیرا. ۳؛ امثا ۲۵:۱۱۔
زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!
”بہتیرے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ آسمان پر ہمیشہ کی زندگی حاصل کریں گے لیکن زمین پر ہمیشہ کی زندگی کی بابت آپکا کیا خیال ہے؟“—پہلے صفحے کی تصویر کو دیکھیں؛ مکا ۲۱:۴۔
”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“
”اس تصویر میں جیسی زمین دکھائی گئی ہے پوری زمین کو ایسا بنانے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہوگی؟“—جِلد کی تصویر دیکھیں؛ ص. ۴، پیرا. ۵؛ یسع ۹:۷،۶۔
خدائی راہنمائی فردوس کی راہ
”آجکل دُنیا میں لوگ قابلِبھروسا راہنمائی کے سلسلے میں شکوشُبہ کا شکار ہیں۔ ہمیں قابلِبھروسا راہنمائی کہاں سے مل سکتی ہے؟“—ص. ۴، پیرا. ۹، ۱۰؛ واعظ ۹:۱۱۔
مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟
”ہمارے عزیزوں کی موت کے بعد ان کیساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ ہم سوچتے ہیں وہ کہاں چلے گئے اور کیا ہم انہیں دوبارہ دیکھیں گے؟ کیا آپ کبھی ایسے سوالوں کے بارے میں سوچتے ہیں؟“—آخری صفحہ کے سوالوں کو دیکھیں؛ ایو ۱۴:۱۴، ۱۵۔
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!
”اس دُنیا میں بہتیرے مذاہب کی وجہ سے لوگ سوچتے ہیں کہ کیا واقعی سچے مذہب کو تلاش کِیا جا سکتا ہے۔ آپکے خیال میں کیا تمام مذاہب خدا کی طرف سے ہیں؟“—ص. ۱۶، ۱۷؛ یوح ۴:۲۳، ۲۴۔