یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏03 ص.‏ 2-‏3
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جولائی ۱۴
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۱
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۸
  • ہفتہ شروع از اگست ۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 7/‏03 ص.‏ 2-‏3

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جولائی ۱۴

گیت ۵۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جولائی ۲۲ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کیلئے دو عملی مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں، دونوں رسالوں کو ایک سیٹ کے طور پر پیش کِیا جا سکتا ہے اگرچہ صرف ایک ہی کو نمایاں کِیا جاتا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ یہوواہ کی پرستش ہماری زندگیوں کو کیسے معنی‌خیز بناتی ہے؟ سامعین سے بات‌چیت۔ سچی پرستش خوشحال اور معنی‌خیز زندگی کی ایک کُنجی ہے۔ (‏۱)‏ یہ مسائل اور زندگی کی فکروں سے مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ (‏فل ۴:‏۶، ۷‏)‏ (‏۲)‏ یہ خدائی صفات پیدا کرنے کیلئے ہماری حوصلہ‌افزائی کرتی ہے۔ (‏۲-‏پطر ۱:‏۵-‏۸‏)‏ (‏۳)‏ یہ ہمارے وقت اور وسائل کو انتہائی مفید طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ (‏۱-‏تیم ۶:‏۱۷-‏۱۹‏)‏ (‏۴)‏ یہ مستقبل کیلئے یقینی اُمید فراہم کرتی ہے۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۱۳‏)‏ (‏۵)‏ یہ ہمیں یہوواہ خدا کیساتھ قریبی رشتہ پیدا کرنے کے لائق بناتی ہے۔ (‏یعقو ۴:‏۸‏)‏ یہوواہ اور اُسکی خدمت سے بے‌بہرہ لوگوں میں ان باتوں کے فقدان کو نمایاں کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏خدا کے رحم کیلئے شکرگزاری۔“‏a پیراگراف ۳ پر بات کرتے وقت، اکتوبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحہ ۶ پر مبنی میگزین روٹ شروع کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ ایک یا دو لائق پبلشروں سے پوچھیں کہ اُنہوں نے بائبل مطالعے شروع کرنے میں کس رسائی کو مؤثر پایا ہے۔ ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے کا نشانہ قائم کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔—‏اوایم ص.‏ ۹۱۔‏

گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۱

گیت ۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۰ منٹ:‏ ”‏نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام۔“‏ تقریر اور سامعین کے ساتھ بات‌چیت۔ اگلی سرکٹ اسمبلی کی تاریخوں کا اعلان کریں۔ اگر کلیسیا اگلے چند ماہ میں اپنی اسمبلی پر حاضر ہو رہی ہے تو اس بات کا ذکر کریں کہ بپتسمہ لینے کے خواہشمند اشخاص کو صدارتی نگہبان کو مطلع کرنا چاہئے۔ بائبل مطالعوں کو دعوت دینے اور ہر سیشن پر حاضر ہونے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۲۵ منٹ:‏ منادی میں ان کی دلیری کی نقل کریں۔ ورشپ گاڈ بُک صفحہ ۱۷۰، ۱۷۱ پر مبنی سامعین سے بات‌چیت۔ پیراگراف ۷ میں اُٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے اور اپنے تبصروں میں حوالہ‌شُدہ صحائف شامل کرنے کیلئے سامعین کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ منتخب آیات پڑھیں۔ ان سرگزشتوں سے سیکھے جانے والے اسباق کو اُجاگر کرنے کے علاوہ یہ بھی واضح کریں کہ ان سے منادی کی تفویض کی بابت مناسب نظریہ رکھنے میں ہماری مدد کیسے ہوتی ہے۔‏

گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۸

گیت ۱۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو جولائی کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، دو مظاہرے کرائیں کہ اگست ۱ کا مینارِنگہبانی اور اگست ۸ کا اویک!‏ کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ دونوں مظاہروں میں رسالوں کو ایک سیٹ کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے اگرچہ ان میں کسی ایک کو نمایاں کِیا جاتا ہے۔ کسی ایک مظاہرے میں دکھائیں کہ پبلشر غیررسمی گواہی دے رہا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏اجتماعی گواہی دینا خوشی بخشتا ہے۔“‏b پیراگراف ۳ پر بات‌چیت کرتے وقت ستمبر ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس پر تبصرہ کریں۔ مختصراً کلیسیائی کتابی مطالعے کے نگہبان کا انٹرویو لیں۔ اس سے میدانی خدمت کے انتظامات کی بابت پوچھیں جو اس نے اپنے کتابی مطالعے کے گروپ کیلئے کئے ہیں اور کیسے گروپ ملکر گواہی دینے سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔‏

گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اگست ۴

گیت ۴۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ اس ماہ کی لٹریچر پیشکش کا ذکر کریں۔ مختصراً ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں جنہیں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا۔“‏c مضمون میں دئے گئے سوالات کا استعمال کریں۔ پیراگراف ۳ پر بات‌چیت کرتے وقت، ایسی غیرملکی زبان میں ایک سادہ سا مظاہرہ کرائیں جو مقامی علاقے میں بولی جاتی ہے اور جس کیلئے کوئی کلیسیا نہیں ہے۔—‏کے‌ایم ۰۲/‏۷ ص.‏ ۱ پ.‏ ۴۔‏

۱۵ منٹ:‏ نوجوان یہوواہ کی ستائش کرتے ہیں!‏ سامعین کیساتھ بات‌چیت اور انٹرویو۔ ہم اجلاسوں پر نوجوانوں سے خوب تیارشُدہ تبصرہ‌جات سن کر خوش ہوتے ہیں۔ مسیحی خدمتی سکول میں انکی مستعدی اور ترقی خوشی کی بات ہے۔ جب وہ خدمتگزاری میں عمدہ گواہی دیتے ہیں تو وہ حقیقی ایمان کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انکا خدائی چال‌چلن یہوواہ کو جلال دیتا ہے۔ (‏وائے‌بی۸۸ ص.‏ ۵۳، ۵۴)‏ انکی روحانی ترقی آئندہ استحقاقات کیلئے بنیاد ڈالتی ہے۔ مختصراً دو یا تین مسیحی نوجوانوں سے انٹرویو لیں جو کلیسیائی کارگزاریوں میں شرکت کرتے ہیں۔ کلیسیا کے نوجوانوں کو یہوواہ کی حمد کی خاطر انکی عمدہ کوششوں کیلئے شاباش دیں۔‏

گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔‏

‎]فٹ‌نوٹس[‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں