اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی دکھانے والے اشخاص کے ساتھ واپسی ملاقاتیں کرتے وقت خاندانی خوشی کا راز کتاب پیش کرنے پر بھرپور توجہ دیں جو شاید میموریل یا کسی اَور خاص موقع پر حاضر ہوتے ہیں لیکن کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت نہیں رکھتے۔ جو لوگ علم کی کتاب اور تقاضا بروشر کا پہلے مطالعہ کر چکے ہیں اُن کے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔ جون: علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی سے موجود ہیں تو کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی اَور موزوں بروشر استعمال کریں۔ جولائی اور اگست: مندرجہذیل ۳۲ صفحات کے بروشرز میں سے کوئی ایک: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیوَر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف؟—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سموَن یو لوَ ڈائز۔ دُنیا کے بعض علاقوں کے لئے شاید درجذیل بروشر موزوں ہوں: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، اے سیٹسفائنگ لائف—ہاؤ ٹو اٹین اٹ، آور پرابلمز—ہو وِل ہلپ اس سالو دیم؟ سپرٹس آف دی ڈیڈ—کین دے ہلپ یو اور ہارم یو؟ ڈو دے رئیلی اگزسٹ؟ اور وِل دیئر ایور بی اے ورلڈ ودآوٹ وار؟
▪ صدراتی نگہبان یا اس کی طرف سے نامزد کسی اَور شخص کو یکم جون یا اُس کے بعد جلدازجلد کلیسیائی حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ حسابات کی جانچپڑتال کے بعد اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے ساتھ کلیسیا کے سامنے اعلان کریں۔