رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اپریل ۱۵
”حالیہ برسوں میں لوگوں نے روحانی اقدار میں تنزلی کا تجربہ کِیا ہے۔ کیا آپ کا بھی یہی مشاہدہ ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۱۱۹:۱۰۵ پڑھیں۔] روحانی اقدار زندگی میں کئی خطرات سے بچنے میں لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں۔ یہ رسالہ روحانی اقدار کی صحیح نشاندہی کرتا ہے۔“
جاگو! اپریل ۲۲
”آج کی تیزرفتار دُنیا میں بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ بچے بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کیا یہ سوچ درست ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر واعظ ۳:۱، ۴ پڑھیں۔] بچپن دراصل جوانی کے بوجھ اُٹھانے کا وقت نہیں ہونا چاہئے۔ اویک! کا یہ شمارہ ظاہر کرتا ہے کہ والدین کیسے اپنے بچوں کے بچپن کی حفاظت کر سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی مئی ۱
”انسان بعض سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا۔ اِس مثال پر غور کریں۔ [ایوب ۲۱:۷ پڑھیں۔] کیا آپکے ذہن میں کبھی کوئی ایسا سوال آیا ہے جو آپ خدا سے پوچھنا چاہتے ہوں؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ واضح کرتا ہے کہ دُنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں نے زندگی کے تین نہایت سنجیدہ سوالوں کا جواب کیسے حاصل کِیا ہے۔“
جاگو! مئی ۸
”ہم میں سے بیشتر کسی ذیابیطس کے مریض کو ضرور جانتے ہونگے۔ کیا آپ اس بیماری کی بابت کچھ جانتے ہیں؟ [رسالے کا سرِورق دکھائیں اور جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ذیابیطس کے اسباب اور علاج پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ تمام بیماریوں کے مستقل علاج کی بابت بائبل کے وعدے پر بھی باتچیت کرتا ہے۔“ آخر میں یسعیاہ ۳۳:۲۴ پڑھیں۔