یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏03 ص.‏ 5
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مُنادی کے گروپ کے بندوبست سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • غیرزبان کلیسیا میں اپنے ایمان کو مضبوط رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 1/‏03 ص.‏ 5

سوالی بکس

▪ غیرملکی زبان میں گروپ قائم کرنا کب موزوں ہے؟‏

جب آپکی کلیسیا کے علاقہ میں آبادی کا ایک بڑا حصہ کوئی غیرملکی زبان بولتا ہے تو بزرگوں کو اس زبان میں منادی کے کام کے لئے کچھ بندوبست کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏کے‌ایم ۰۲/‏۷ ص.‏۱؛ کے‌ایم ۹۸/‏۲ ص.‏۳، ۴)‏ شاید غیرملکی زبان بولنے والوں کی آبادی مختلف کلیسیاؤں کے علاقوں میں پھیل گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں، سرکٹ اوورسیئر کو کچھ ہدایات دینے کی ضرورت ہے اور کلیسیاؤں کی مدد کرنی چاہئے کہ وہ منادی کے کام میں حصہ لینے میں تعاون کریں۔ وقتاًفوقتاً، اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ کتنے لوگ غیر ملکی زبان کے اجلاس میں حاضر ہوتے ہیں اس زبان میں عوامی تقریر یا مینارِنگہبانی کے مطالعے کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔‏

ایک غیرملکی زبان کا گروپ اُس وقت تشکیل دیا جا سکتا ہے جب یہ تقاضے پورے ہوتے ہیں:‏ (‏۱)‏ جب پبلشر اور دلچسپی رکھنے والے بادشاہت کی خوشخبری کو غیرملکی زبان میں زیادہ اچھی طرح سمجھتے ہوں۔ (‏۲)‏ ایک لائق بزرگ یا خدمتگزار خادم موجود ہو جو کم‌ازکم ایک دفعہ ہفتہ‌وار اجلاس کرا سکے۔ (‏۳)‏ مجلسِ‌بزرگان اس گروپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہو۔ جب یہ تمام تقاضے پورے ہو جائیں تو بزرگوں کو چاہئے کہ وہ برانچ‌دفتر کو آگاہ کریں تاکہ گروپ کی باضابطہ طور پر پہچان ہو سکے اور مزید ہدایات دی جا سکیں۔‏

بہت سے گروپ پہلے ہی سے ہر ہفتے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے اجلاس منعقد کراتے ہیں۔ شاید بعد میں بزرگ اس میں اَور اجلاس بھی شامل کر سکتے ہیں، مثلاً عوامی‌تقریر اور مینارِنگہبانی کا مطالعہ۔ مسیحی خدمتی سکول میں تفویضات نمبر ۲، ۳، اور ۴ کو ایک علیٰحدہ کمرے میں پیش کِیا جا سکتا ہے اگر کوئی لائق بزرگ یا خدمتگزار خادم جو یہ زبان بول سکتے ہیں تاکہ اس میں مشورت دے سکیں۔ تاہم، یہ گروپ ہدایتی تقریر، بائبل کے اہم نکات اور خدمتی اجلاس کے لئے کلیسیا کے ساتھ شامل ہوگا۔ گروپ کے لئے میدانی خدمتگزاری کا بندوبست بھی کِیا جائیگا۔‏

گروپ مجلسِ‌بزرگان کی نگرانی میں کام کریگا۔ بزرگ ہدایات دینگے اور یہ ظاہر کرینگے کہ وہ گروپ کی ضروریات پوری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جب سرکٹ اوورسیئر کلیسیا کا دورہ کریگا تو وہ دوسری زبان بولنے والے گروپ کیساتھ بھی منادی میں کام کرکے اُنکو روحانی طور پر مضبوط کریگا۔ یہوواہ کی برکت کی وجہ سے وقت آنے پر غیرملکی زبان بولنے والا گروپ ایک دن ایک کلیسیا بن جائیگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں