یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏03 ص.‏ 6
  • دوسروں کو خالص زبان سکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کو خالص زبان سکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ ”‏خالص زبان“‏ روانی سے بول رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ‏’‏تمام زمین پر ایک ہی زبان تھی‘‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • یہوواہ کی بحال‌شُدہ اُمت پوری زمین پر اُسکی حمد کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 1/‏03 ص.‏ 6

دوسروں کو خالص زبان سکھائیں

۱ بہت سی ’‏قوموں اور قبیلہ، اُمت اور اہلِ‌زبان‘‏ سے آنے کے باوجود بھی یہوواہ کے گواہ متحد ہیں۔ (‏مکا ۷:‏۹‏)‏ آجکل اس منقسم دُنیا میں یہ کیسے ممکن ہے؟ اس لئے کہ ہمیں ”‏پاک ہونٹ“‏ یعنی خالص زبان دی گئی ہے۔—‏صفن ۳:‏۹۔‏

۲ شاندار اثرات:‏ یہ خالص زبان کیا ہے؟ یہ یہوواہ، اُس کے مقاصد اور خاص طور پر اُس کی بادشاہت کے بارے میں بائبل میں پائی جانے والی سچائی کی صحیح سمجھ ہے۔ یسوع کی پیشینگوئی کے مطابق اُسکے دیدنی زمینی ذریعے، ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کی معرفت سچائی پھیلائی جا رہی ہے جسکے نتیجے میں ”‏مختلف اہلِ‌لغت“‏ سچی پرستش کو اپنا رہے ہیں۔—‏متی ۲۴:‏۴۵؛‏ زک ۸:‏۲۳۔‏

۳ لوگ خالص زبان سیکھ لینے کے ساتھ ہی اپنی طرزِزندگی کو خدا کے تقاضوں کے مطابق گزارنے کی تحریک پاتے ہیں۔ وہ ’‏یک‌دل اور یک‌رای ہو کر کامل بنے رہنا‘‏ سیکھ لیتے ہیں۔ (‏۱-‏کر ۱:‏۱۰‏)‏ خدائی تعلیم اُن میں راست چال‌چلن اور سودمند، حق‌گوئی پیدا کرے گی جو دوسروں کو خوشخبری سنانے کیلئے اہم ہے۔ (‏طط ۲:‏۷، ۸؛‏ عبر ۱۳:‏۱۵‏)‏ یہ شاندار تبدیلیاں یہوواہ کو عزت دیتی ہیں۔‏

۴ مثال کے طور پر، جب ایک آدمی کے پاس خوشخبری پہنچی تو اُسکے بہت سے سوال تھے جنکا جواب اُسے بائبل میں سے دیا گیا۔ جو کچھ اُس نے سنا اس بات نے اُسے تحریک دی کہ وہ ہفتے میں دو دفعہ مطالعہ کرے اور اجلاسوں پر حاضر ہو۔ کنگڈم‌ہال میں اُس کا پُرتپاک استقبال کِیا گیا جس سے وہ بہت حیران ہوا کیونکہ وہاں مختلف نسل کے لوگ حاضر تھے۔ بہت ہی تھوڑے عرصہ میں اُس نے اور اُسکی بیوی نے اپنی زندگیوں میں تبدیلی پیدا کی اور بپتسمہ لے لیا۔ تب سے اُس نے تقریباً ۴۰ لوگوں کی یہوواہ کی خدمت کرنے میں مدد کی ہے جن میں اُس کے خاندان کے متعدد افراد بھی شامل ہیں۔ معذور ہونے کے باوجود اُس نے حال ہی میں پائنیر کے طور پر خدمت شروع کر دی۔‏

۵ دوسروں کو سکھائیں:‏ دُنیا کے واقعات کی وجہ سے دیانتدار لوگوں کو اپنی سوچ اور زندگی کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔ یسوع کی طرح ہماری خواہش ہونی چاہئے کہ ہم اُن کی مدد کریں۔ مؤثر واپسی ملاقاتیں اور بائبل مطالعے کے ذریعے ہم خلوصدل اشخاص کو خالص زبان سکھا سکتے ہیں۔‏

۶ مصروف لوگوں کے ساتھ ان کے دروازے پر ہی کھڑے رہ کر بائبل مطالعہ کرانا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ (‏کے‌ایم ۰۲/‏۵ ص.‏ ۱)‏ کیا آپ نے اس کی کوشش کی ہے؟ جب آپ واپسی ملاقات پر جانے کی تیاری کرتے ہیں تو جنوری ۲۰۰۲ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے صاحبِ‌خانہ کیلئے موزوں پیشکش کا انتخاب کریں۔ اس ضمیمے میں دی گئی بہت سی پیشکشیں تقاضا بروشر اور علم کی کتاب سے براہِ‌راست بات‌چیت کرنے کے لئے ترتیب دی گئی ہیں۔ پیشکش کی مشق کریں تاکہ آپ آسانی سے تعارف کرانے کے بعد کسی ایک پیراگراف پر بات‌چیت کر سکیں۔ پیراگراف میں سے ایک دو صحائف کا انتخاب کر کے پڑھیں اور اُن پر گفتگو کریں اور آخر میں ایک سوال پوچھیں جس کا جواب آپ اگلی بار دیں گے۔ اس طرح آپ اگلی ملاقات پر اس پیراگراف سے بات کر سکتے ہیں جس کا آپ نے ارادہ کِیا ہے۔‏

۷ خالص زبان کو سیکھنے کے نتیجے میں یہوواہ کے گواہوں نے بہت سی برکات کا تجربہ کِیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم دوسروں کی مستعدی سے مدد کریں تاکہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہو کر ”‏خداوند سے دُعا کریں اور ایک دل ہو کر اُسکی عبادت کریں۔“‏—‏صفن ۳:‏۹۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں