اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب یا کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ فروری: خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جہاں واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی پائی جاتی ہے وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی غرض سے تقاضا بروشر پیش کریں۔
▪ جنوری ۱۴ کے ہفتے کے خدمتی اجلاس پر حاضر تمام بپتسمہیافتہ پبلشر ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ اور اُنکے بچے ایڈینٹی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
▪ فروری سے مارچ ۳ تک، سرکٹ اوورسیئرز کی نئی عوامی تقریر کا موضوع ہوگا، ”خطرناک دُنیا میں تحفظ پانا۔“
▪ سن ۲۰۰۱ کے ڈسٹرکٹ کنونشن پر اعلان کِیا گیا تھا کہ ۲۰۰۲ کے اوائل میں ایک نئی کتاب بعنوان مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے فائدہ اُٹھانا دستیاب کی جائیگی۔ یکم جنوری ۲۰۰۲ سے اپنی کلیسیاؤں کے ذریعے اس کتاب کے انگریزی، کورین اور سپینش ایڈیشن کیلئے آرڈر دیا جا سکتا ہے۔ جب تک یہ دستیاب نہ ہو تب تک اسے کلیسیا کی پیکنگ لسٹ پر ”پینڈنگ“ آئٹمز شمار کِیا جانا چاہئے۔ دیگر زبانوں کی بابت بعد میں اعلان کِیا جائیگا۔
▪ کلیسیا کو اس سال ۲۸ مارچ بروز جمعرات کو غروبِآفتاب کے بعد میموریل منانے کے لئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ تقریر تو جلدی شروع کی جا سکتی ہے مگر علامات کو غروبِآفتاب سے پہلے پیش نہیں کِیا جانا چاہئے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز—چائنیز، چائنیز (سلیس)