”مَیں ثابتقدم رہا ہوں اور رہونگا!“
۱ ہالوکاسٹ سے بچنے والے ایک وفادار مسیحی کی یہ بات نازی ظلموستم کے باوجود اپنے اعتقادات پر قائم رہنے والے زندہ یا مُردہ ہزاروں گواہوں کے عزمِمُصمم کی عکاسی کرتی ہے۔ (افس ۶:۱۱، ۱۳) اُن کی دلیری اور فتح کی ہیجانخیز کہانی تحریکانگیز ویڈیو جیہوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ میں بیان کی گئی ہے۔ تمام کلیسیاؤں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات اور جذبات کی بابت آپس میں تبادلۂخیال کریں۔
۲ ان خیالآفرین سوالات پر غور کیجئے: (۱) یہوواہ کے گواہوں نے کن وجوہات کے تحت نازیوں کے خلاف ایک دلیرانہ مؤقف اختیار کِیا؟ (۲الف) سلام کرنے کے سلسلے میں کونسے اختلافات پیدا ہوئے اور کیوں؟ (۲ب) اس سے گواہوں کے خاندانوں پر کیا اثر ہوا؟ (۳) کتنے گواہوں کو مراکزِاسیران میں بھیج دیا گیا تھا، انکی شناخت کیسے کی جاتی تھی اور گسٹاپو [نازی خفیہ پولیس] اُن کیساتھ کیسا سلوک کرتے تھے؟ (۴) ہمارے بھائی آزادی کی کونسی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار نہیں تھے؟ (۵الف) یہوواہ کے گواہوں نے کب اور کیسے ہٹلر کی حکومت کے گھناؤنے کاموں کے خلاف دلیری سے احتجاج کِیا؟ (۵ب) ہٹلر کا ردِعمل کیا تھا؟ (۶) یہوواہ کے لوگوں کا اتحاد جسمانی اور روحانی طور پر انکے اور دوسروں کیلئے تحفظ کا باعث کیسے ثابت ہوا؟ (۷) کونسا بادشاہتی گیت ایک مرکزِاسیران میں لکھا گیا تھا؟ (۸) وفادار مردوں، عورتوں اور نوجوانوں کی کونسی مثالیں آپکو ہر حال میں یہوواہ کیلئے اپنی راستی برقرار رکھنے کی تحریک دیتی ہیں؟ (۱۹۹۹ ائیربُک، صفحہ ۱۴۴-۱۴۷ بھی پڑھیں۔) (۹) یہ ویڈیو یہوواہ کے ایک گواہ کے طور پر دُنیا کا حصہ نہ ہونے کی بابت آپکو کیا احساس دلاتی ہے؟
۳ ویڈیو سٹینڈ فرم میں یہوواہ کے گواہوں کی دلیرانہ اور مثبت مثال تعصّب، ہمسروں کے دباؤ اور ضمیر کی بابت اہم مسائل سے نپٹنے میں نوجوانوں، حتیٰکہ اُن نوجوانوں کی بھی مدد کر سکتی ہے جو گواہ نہیں ہیں۔ اگر آپ سکول یا کالج کے نوجوان طالبعلم ہیں تو کیا آپ اپنے اساتذہ کو کلاس میں یہ ویڈیو دکھانے کا موقع دے سکتے ہیں؟ آپ شاید یہ کہتے ہوئے اُنکو اس ویڈیو کی ایک کاپی پیش کر سکتے ہیں کہ اس میں ایسے تاریخی اور سبقآموز واقعات نمایاں کئے گئے جنکی بابت بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔
۴ سٹینڈ فرم ویڈیو یہ ظاہر کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے کہ الہٰی تعلیم کیسے ہمیں روحانی طاقت بخشتی ہے تاکہ ہم راستی پر قائم رہنے سے خدا کو خوش کر سکیں۔ (۱-کر ۱۶:۱۳) یہ ویڈیو سچائی میں دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص کو دکھائیں۔