یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏01 ص.‏ 1
  • ‏”‏خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • خوشخبری کی منادی ضرور ہوگی!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • یسوع کی طرح جوش سے مُنادی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • خدا کا کلام دلیری سے سناتے رہیں
    سچے خدا کی عبادت کریں
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 4/‏01 ص.‏ 1

‏”‏خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے“‏

۱ مسیحی کلیسیا کا بنیادی کام عالمگیر پیمانے پر بادشاہتی پیغام کی منادی کرنا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ یہ بہت بھاری ذمہ‌داری ہے۔ بہتیرے لوگوں کے خیال میں، اس کام کے لئے ہماری حیثیت سے کہیں زیادہ وسائل کی ضرورت ہے۔ ہم چونکہ تمسخر، مخالفت اور اذیت کا نشانہ بنتے ہیں اس لئے بعض کے نزدیک اس کام کی تکمیل ناقابلِ‌تصور ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۹؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱۲‏)‏ مُتشکِک اشخاص بھی اس کام کو ناممکن سمجھتے ہیں۔ تاہم، یسوع نے کہا:‏ ”‏خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔“‏—‏متی ۱۹:‏۲۶‏۔‏

۲ قابلِ‌تقلید مثبت مثالیں:‏ جب یسوع نے اپنی خدمت شروع کی تو وہ پوری دُنیا کے مقابلے میں تنہا تھا۔ اُسے ناکام کرنے کی کوشش میں، مخالفین نے ہر طرح اسکی تحقیر کی اور انجام‌کار اسے کربناک موت مار ڈالا۔ تاہم، آخر میں یسوع نے پورے اعتماد کیساتھ کہا:‏ ”‏مَیں دُنیا پر غالب آیا ہوں۔“‏ (‏یوح ۱۶:‏۳۳‏)‏ واقعی، ناقابلِ‌یقین کامیابی!‏

۳ یسوع کے شاگردوں نے بھی مسیحی خدمتگزاری میں ایسی ہی جرأتمندی اور گرمجوشی کا مظاہرہ کِیا تھا۔ بہتیروں کو کوڑے لگائے گئے، ماراپیٹا گیا، قیدخانہ میں ڈالا گیا، حتیٰ‌کہ ہلاک بھی کر دیا گیا۔ تاہم، وہ ’‏اس بات پر خوش تھے کہ وہ اُس کے نام کی خاطر بے‌عزت ہونے کے لائق تو ٹھہرے۔‘‏ (‏اعما ۵:‏۴۱‏)‏ انہوں نے ناموافق حالات کے باوجود، ”‏زمین کی انتہا تک“‏ خوشخبری کی منادی کا بظاہر ناممکن کام سرانجام دیا۔—‏اعما ۱:‏۸؛‏ کل ۱:‏۲۳‏۔‏

۴ اس زمانے میں کامیابی کا طریقہ:‏ ہم نے بھی بڑے جوش‌وجذبے سے ناموافق حالات کے باوجود بادشاہتی منادی کے کام کو پورا کرنے کی ذمہ‌داری اُٹھائی ہے۔ پابندی، اذیت، قیدوبند اور دیگر پُرتشدد حملوں کے باوجود، ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ ”‏نہ تو زور سے اور نہ توانائی سے بلکہ میری رُوح سے ربُ‌الافواج فرماتا ہے۔“‏ (‏زک ۴:‏۶)‏ یہوواہ کی پُشت‌پناہی کے باعث کوئی بھی چیز ہمارے کام کو روک نہیں سکتی!‏—‏روم ۸:‏۳۱‏۔‏

۵ جب ہم منادی کرتے ہیں تو ہمیں ڈرنا یا خود کو نااہل محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ (‏۲-‏کر ۲:‏۱۶، ۱۷‏)‏ ہمارے پاس بادشاہتی خوشخبری پھیلانے کی کوشش میں لگے رہنے کی خاص وجوہات ہیں۔ یہوواہ کی مدد سے ہم ’‏ناممکن‘‏ دکھائی دینے والا کام سرانجام دینے کے قابل ضرور ہونگے!‏—‏لو ۱۸:‏۲۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں