یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏01 ص.‏ 16
  • محبت ہمیں منادی کرنے کی تحریک دیتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • محبت ہمیں منادی کرنے کی تحریک دیتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏یہوواہ اپنے خدا سے محبت رکھیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ہماری خدمتگزاری—‏سچی محبت کا اظہار
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • محبت کی وجہ سے مُنادی کرتے رہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 3/‏01 ص.‏ 16

محبت ہمیں منادی کرنے کی تحریک دیتی ہے

۱ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، ہم بادشاہتی پیغام کے گرمجوش مُناد ہونے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ پوری دُنیا میں چھ ملین سے زائد گواہ سرگرمی سے منادی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں نئے اشخاص منادی کرنا شروع کرتے ہیں اور یوں ہماری تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ منادی کے کام میں شرکت کی بنیاد پر اعدادوشمار کا تعیّن کِیا جاتا ہے۔‏

۲ کیا چیز ہمیں اس چیلنج‌خیز کام کو رضاکارانہ طور پر کرنے کی تحریک دیتی ہے؟ ہمیں مجبور نہیں کِیا جاتا، نہ ہی مالی نفع یا خاص مراعات کے ذریعے پھسلایا جاتا ہے۔ شروع شروع میں ہم میں سے بہتیرے خود کو نااہل محسوس کرنے یا اکثر عوام کے منفی ردِعمل کی وجہ سے ڈرتے تھے۔ (‏متی ۲۴:‏۹‏)‏ بیشتر مشاہدین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسا کرنے کیلئے ہمیں کیا چیز تحریک دیتی ہے۔ ہمارے ثابت‌قدم رہنے کیلئے کوئی زوردار وجہ ہونی چاہئے۔‏

۳ محبت کی طاقت:‏ یسوع نے یہ کہتے وقت تمام حکموں سے عظیم حکم کی شناخت کرائی کہ ہمیں ’‏یہوواہ سے اپنے سارے دل، جان، عقل اور طاقت سے محبت‘‏ رکھنی چاہئے۔ (‏مر ۱۲:‏۳۰‏)‏ یہوواہ کیلئے ہماری محبت اُس کیلئے قدردانی کے احساسات کی وجہ سے ہے کہ وہ حاکمِ‌اعلیٰ، تمام چیزوں کا خالق اور ’‏تمجید، عزت اور قدرت کے لائق ہے۔‘‏ (‏مکا ۴:‏۱۱‏)‏ اُسکی حیرت‌انگیز خوبیاں ادراک سے پرے ہیں۔—‏خر ۳۴:‏۶، ۷۔‏

۴ یہوواہ کی بابت جاننا اور اُس سے محبت رکھنا ہمیں آدمیوں کے سامنے اپنی روشنی چمکانے کی تحریک دیتا ہے۔ (‏متی ۵:‏۱۶‏)‏ ہماری روشنی اُس وقت چمکتی ہے جب ہم اُسکی علانیہ حمدوثنا کرتے، اُسکے عجیب کاموں کا بیان کرتے اور اُسکی بادشاہت کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ آسمان کے بیچ اُڑتے ہوئے فرشتے کی طرح ہمارے پاس بھی ”‏زمین کے رہنے والوں کی ہر قوم اور قبیلہ اور اہلِ‌زبان اور اُمت کے سنانے کے لئے ابدی خوشخبری“‏ ہے۔ (‏مکا ۱۴:‏۶‏)‏ منادی کے عالمگیر کام کیلئے ہماری محبت ہی قوتِ‌متحرکہ ہے۔‏

۵ دُنیا ہماری منادی کو ”‏بیوقوفی“‏ خیال کرتی ہے جس پر ہمیں دھیان نہیں دینا چاہئے۔ (‏۱-‏کر ۱:‏۱۸‏)‏ ہمارے کام کو دبانے کیلئے وسیع کوششیں کی گئی ہیں۔ رسولوں کی طرح ہماری وفادارانہ محبت نے ہمیں یہ اعلان کرنے کی تقویت دی ہے:‏ ”‏ممکن نہیں کہ جو ہم نے دیکھا اور سنا ہے وہ نہ کہیں۔ .‏ .‏ .‏ ہمیں آدمیوں کے حکم کی نسبت خدا کا حکم ماننا زیادہ فرض ہے۔“‏ (‏اعما ۴:‏۲۰؛‏ ۵:‏۲۹‏)‏ منادی کا کام مخالفت کے باوجود تمام دُنیا میں مسلسل ترقی پا رہا ہے۔‏

۶ یہوواہ کیلئے ہماری محبت جلتی آگ کی مانند ہے جو ہمیں اُسکی خوبیاں ظاہر کرنے کیلئے مجبور کرتی ہے۔ (‏یرم ۲۰:‏۹؛‏ ۱-‏پطر ۲:‏۹‏)‏ ہم ”‏لوگوں کے درمیان اُسکے کاموں کا بیان“‏ کرنا جاری رکھیں گے ”‏کیونکہ اُس نے جلالی کام کئے“‏ ہیں!‏—‏یسع ۱۲:‏۴، ۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں