سوالی بکس
▪ کافی عرصے سے سُست پڑ جانے والے شخص کی خوشخبری کے مناد کے طور پر دوبارہ لائق ٹھہرنے کیلئے کیسے مدد کی جا سکتی ہے؟
جب ایک سُست شخص یہوواہ کی خدمت کرنے کی دلی خواہش کا اظہار کرتا ہے تو یہ بات بڑی خوشی کا باعث ہوتی ہے۔ (لو ۱۵:۴-۶) شاید، اس شخص نے مخالفت یا زندگی کی فکروں کی وجہ سے ذاتی مطالعے، اجلاسوں پر حاضری اور خدمتگزاری میں شرکت کو ترک کر دیا تھا۔ اُسے ایک عمدہ طریقے سے ذاتی مدد کیسے فراہم کی جا سکتی ہے تاکہ وہ روحانی ترقی کرے؟
ہم سب کو اس شخص کو اپنی حقیقی مسیحی محبت کا یقین دلانے کیلئے پہل کرنی چاہئے۔ بزرگوں کو اس کی روحانی ضروریات کا فوراً اندازہ لگا لینا چاہئے۔ (یعقو ۵:۱۴، ۱۵) اگر حال ہی میں سُستی واقع ہوئی ہے تو کسی تجربہکار پبلشر کی مدد ہی اُسے میدانی خدمت میں دوبارہ سرگرم بنانے کے لئے کافی ہوگی۔ تاہم، اگر وہ سُست شخص کافی عرصے سے کلیسیا سے دُور رہا ہے تو غالباً زیادہ مدد کی ضرورت ہوگی۔ اُس شخص کے ایمان اور قدرافزائی کو بڑھانے کے لئے، کسی موزوں اشاعت کی مدد سے ذاتی بائبل مطالعہ کرنا قرینِمصلحت ہوگا۔ اس صورتحال میں، خدمتی نگہبان بائبل مطالعہ کرانے کیلئے ایک تجربہکار پبلشر کا بندوبست کرے گا۔ (عبر ۵:۱۲-۱۴؛ نومبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔) اگر آپ کسی ایسے حاجتمند شخص کو جانتے ہیں تو اپنی کلیسیا کے خدمتی نگہبان سے بات کریں۔
کافی عرصہ سے سُست شخص کو دوبارہ خدمتگزاری میں حصہ لینے کی دعوت دینے سے پہلے، دو بزرگوں کا اس سے ملکر یہ دیکھنا قرینِمصلحت ہوگا کہ آیا وہ واقعی مناد بننے کے لائق ہے۔ وہ اسی طریقے کو استعمال کریں گے جسے خوشخبری کا مناد بننے کے خواہشمند نئے اشخاص سے ملاقات کے وقت استعمال کِیا جاتا ہے۔ (دیکھیں واچٹاور، نومبر ۱۵، ۱۹۸۸، صفحہ ۱۷۔) اُس سُست شخص کے دل میں دوسروں کو خوشخبری سنانے کی سنجیدہ خواہش ہونی چاہئے۔ اُسے آور منسٹری بُک کے صفحات ۹۸-۹۹ پر درج بنیادی تقاضوں کو پورا کرنے کے علاوہ اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونا چاہئے۔
عمدہ روحانی معمول سے رجوع لانے والے شخص کو یہوواہ کیساتھ اپنے بیشقیمت رشتے کو مضبوط بنانے اور قائم رکھنے اور زندگی کی راہ پر گامزن رہنے میں بڑی مدد ملیگی۔ (متی ۷:۱۴؛ عبر ۱۰:۲۳-۲۵) اگر وہ ”اپنی طرف سے کمال کوشش“ کرکے لازوال مسیحی خوبیوں کو فروغ دیتا ہے تو یہ اُسے آئندہ کبھی بھی مسیحی شاگرد کے طور پر ”بیکار اور بےپھل“ نہیں ہونے دینگی۔—۲-پطر ۱:۵-۸۔