خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از نومبر ۱۳
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۳ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ کی تقریر۔
۲۲ منٹ: ”بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کے ذریعے پیداکردہ دلچسپی کو بڑھانا۔“ پیراگراف ۱-۵ پر سوالاًجواباً باتچیت۔ جس علاقے میں ابھی تک کام نہیں ہوا اسے مکمل کرنے کے سلسلے میں مقامی انتظامات کی بابت بتائیں۔ دوبارہ ملاقات کرنے کیلئے پیراگراف ۷ اور ۸ کی پیشکشوں پر نظرثانی کریں اور دونوں کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر دلچسپی ظاہر کرنے والے شخص سے دوبارہ ملنے کی اہمیت پر زور دیں اور بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ آخر میں پیراگراف ۹ اور اس میں دئے گئے حوالہجات پر باتچیت کریں۔
گیت ۶۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۰
گیت ۱۱۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے تجربات۔ علاقے کا احاطہ کرتے ہوئے حاصلکردہ کامیابی کی رپورٹ پیش کریں۔ کیا کلیسیا میں کسی نے پہلی مرتبہ خدمت میں حصہ لیا تھا؟ لوگوں کے حوصلہافزا تبصرے بیان کریں۔ کیا بعض پبلشر بائبل مطالعے شروع کرنے کے قابل ہوئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو انہیں وضاحت یا مظاہرہ کرنے کا موقع دیں کہ اُنہوں نے یہ کیسے کِیا۔ سب کو دلچسپی بڑھانے کیلئے یاددہانی کرائیں۔
۲۰ منٹ: ”منادی کرتے رہیں!“ تقریر اور انٹرویو۔ بعض نے یہوواہ کی تنظیم کے ساتھ ثابتقدمی سے منادی کرنے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی ہے۔ انہوں نے مثبت رویے کی بدولت اس کام میں زیادہ خوشی حاصل کی ہے۔ (دیکھیں علم کی کتاب صفحہ ۱۷۹، پیراگراف ۲۰ اور مینارِنگہبانی، نومبر ۱، ۱۹۹۲، صفحہ ۱۷، پیراگراف ۱۴-۱۵۔) کافی سالوں سے سرگرم پبلشر کو مستقلمزاجی سے منادی کرنے کی وجوہات بیان کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۴۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۷
گیت ۱۵۳
۱۰ منٹ:مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو نومبر کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے یاددہانی کرائیں۔ دسمبر میں علم کی کتاب کے ساتھ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پیش کی جائے گی۔ بہتیری زبانوں میں بائبل شائع کرنے میں یہوواہ کے گواہوں کے بنیادی کردار کی وضاحت کریں۔—دیکھیں واچٹاور، اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۷، صفحہ ۱۱-۱۲۔
۲۰ منٹ: ریزننگ بُک کا اچھا استعمال کریں۔ صفحہ ۷-۸ پر سوالاًجواباً باتچیت۔ واضح کریں کہ یہ کتاب ہمیں خدمتگزاری میں زیادہ مؤثر شرکت کے لئے تیار کرنے کی خاطر شائع کی گئی ہے۔ مظاہرہ کریں کہ سوال کا جواب دینے کے لئے مفید معلومات کیسے تلاش کی جا سکتی ہیں۔ اس کتاب سے واقفیت پیدا کرنے کی سب کو تاکید کریں، اسے اپنے منادی کے بیگ میں رکھیں اور باقاعدگی سے استعمال کریں۔
۱۵ منٹ: میں ٹیوی دیکھنے کی عادات پر کیسے قابو پا سکتا ہوں؟ ایک بزرگ کی ایک نوجوان بھائی سے باتچیت جو دن میں کئی گھنٹے ٹیوی دیکھنے میں صرف کرتا ہے۔ پہلے، بھائی اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ ایک سادہ سی تفریح ہے جو اُس پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالتی۔ بزرگ ینگ پیپل آسک کتاب کے ۳۶ باب سے خاص نکات پر نظرثانی کرتا ہے۔ وہ واضح کرتا ہے کہ حد سے زیادہ ٹیوی دیکھنے سے ہمارا بیشقیمت وقت ضائع ہوتا ہے جو بصورتِدیگر ذاتی مطالعے، منادی اور کلیسیائی کاموں میں مدد کیلئے صرف کِیا جا سکتا ہے۔ نوجوان بھائی مشورت کیلئے قدردانی ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ روحانی ترقی کی خاطر ٹیوی دیکھنے کی عادات کو تبدیل کریگا۔
گیت ۱۷۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۴
گیت ۱۸۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”آپ ٹیلیفون سے منسلک آنسرینگ مشین سے کیا کہینگے؟“
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”باموقع باتیں۔“ حاضرین سے باتچیت اور مظاہرے۔ بہتیرے اپنے آپکو اس غلط سوچ کی بِنا پر گفتگو شروع کرنے کے نااہل محسوس کرتے ہیں کہ انہیں اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے خاص مہارتوں کی ضرورت ہے۔ واضح کریں کہ نئے اور نوجوان پبلشروں سمیت ہم سب معقول کوشش کرنے سے باتچیت شروع کر سکتے ہیں۔ مجوزہ پیشکشوں کا اعادہ کرتے ہوئے انکی سادگی کو نمایاں کریں اور دو یا تین پبلشروں سے انکا مظاہرہ کرائیں۔ مزید پیشکشوں کو استعمال کرنے کیلئے مارچ ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کا حوالہ دیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مثبت رُجحان رکھیں تاکہ وہ اپنی خدمتگزاری سے زیادہ خوشی حاصل کریں۔
گیت ۲۱۸ اور اختتامی دُعا۔