سوالی بکس
▪ تقریر کے دوران مقرر کی دعوت پر سامعین کیلئے صحائف نکالکر پڑھنا کیوں مفید ہے؟
زیرِبحث موضوع یا خدا کے کلام پر آیتبہآیت غوروخوض جیسے عناصر اِس بات کا تعیّن کرتے ہیں کہ سامعین کو کتنے صحائف دیکھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے۔
یہ یاد رکھنا نہایت اہم ہے کہ صحائف کو نکالکر دیکھنے کی ایک وجہ اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ بائبل میں سے ہے۔ (اعما ۱۷:۱۱) ایک اَور مقصد زیرِغور موضوع کی حمایت میں صحیفائی شہادت کا جائزہ لینا ہے تاکہ سب کا ایمان تقویت پائے۔ کلیدی آیت کی پڑھائی کے دوران یہ دیکھنا ذہن پر دُگنا اثر کرتا ہے کہ بائبل اس سلسلے میں دراصل کیا کہتی ہے۔ صحائف کو نکالکر دیکھنے کیساتھ ساتھ، نوٹس لینا اور پیش کئے جانے والے خیالات پر توجہ دینا بھی مفید ہے۔
سوسائٹی ایک موضوع کو اُجاگر کرنے کیلئے مقرر کے فائدے کی خاطر کئی صحیفائی آیات کا حوالہ دیتی ہے تاکہ تیاری میں اُسکی مدد ہو سکے۔ اِس سے اُسے پسمنظر کی بابت معلومات مل سکتی ہیں اور بنیادی صحیفائی اُصولوں کو بہتر طور پر ذہننشین کرنے اور موضوع کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ مقرر اِس بات کا تعیّن کرتا ہے کہ کون سی آیات تقریر کو اُجاگر کرنے کیلئے اہم ہیں اور اِنہیں پڑھتے اور اِنکی وضاحت کرتے وقت وہ سامعین کو اپنے ساتھ اِنہیں نکالکر دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔ دوسری آیات کو مواد کی حمایت میں بیان کِیا جا سکتا ہے یا اُنکا خلاصہ پیش کِیا جا سکتا ہے تاہم، ایسے معاملات میں سامعین کیلئے اُنہیں نکالکر دیکھنا ضروری نہیں۔
مقرر منتخب صحائف کسی کمپیوٹر سے نکالے گئے صفحے سے نہیں بلکہ بائبل سے براہِراست پڑھتا ہے۔ جب مقرر سامعین کو اپنے ساتھ پڑھنے کی دعوت دیتا ہے تو وہ بائبل کی کتاب، باب اور آیت کو واضح طور پر بیان کرتا ہے۔ وہ سوال پوچھنے یا اقتباس کے پڑھے جانے کی وجہ پر مختصراً تبصرہ کرنے سے پہلے رک کر سامعین کو صحیفہ تلاش کرنے کا وقت دیتا ہے۔ حوالہ دہرانے سے سامعین کو یاد رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ تاہم، صفحہ نمبر دینے کا مشورہ نہیں دیا جاتا کیونکہ یہ سامعین کے پاس موجود مختلف بائبل ایڈیشن کے لحاظ سے فرق ہوتا ہے۔ خدا کے کلام کی وضاحت کے دوران صحائف کو پڑھنے کی دعوت دینے سے سامعین کو اِس کی طاقت سے مستفید ہونے میں مدد ملتی ہے۔—عبر ۴:۱۲۔