یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 14 ص.‏ 17
  • اہم نکات کو نمایاں کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اہم نکات کو نمایاں کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • اہم نکتوں کی دُہرائی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • مؤثر اِختتام کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 14 ص.‏ 17

نکتہ 14

اہم نکات کو نمایاں کریں

آیت کا حوالہ

عبرانیوں 8:‏1

خلاصہ:‏ تقریر کے دوران سامعین کی مدد کریں کہ وہ آپ کی باتوں کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ یہ واضح کریں کہ ہر اہم نکتے کا آپ کے موضوع اور مقصد سے کیا تعلق ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے ذہن میں ایک مقصد رکھیں۔‏ اِس بات پر غور کریں کہ آیا آپ کی تقریر کا مقصد لوگوں کو معلومات دینا ہے، اُنہیں قائل کرنا ہے یا اُنہیں کچھ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اِس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی بات کو آگے بڑھائیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ تمام اہم نکات کے ذریعے آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔‏

    تجویز

    خود سے پوچھیں:‏ ”‏اِس موضوع کے بارے میں میرے سامعین کے ذہن میں کون سے سوال یا اِعتراض ہو سکتے ہیں؟ وہ کس ترتیب سے یہ سوال یا اِعتراض اُٹھا سکتے ہیں؟“‏ پھر اپنے نکات کو اِسی کے مطابق ترتیب دیں تاکہ سامعین ہر نکتے کو ساتھ ساتھ سمجھ سکیں اور اِسے قبول کر سکیں۔‏

  • تقریر کے مرکزی خیال پر زور دیں۔‏ تقریر کے مرکزی خیال کو نمایاں کرنے کے لیے پوری تقریر کے دوران موضوع سے جُڑے الفاظ یا اِن کے مترادف الفاظ دُہرائیں۔‏

  • اہم نکات کو واضح اور سادہ انداز میں بیان کریں۔‏ صرف ایسے اہم نکات چُنیں جن کا تعلق آپ کے موضوع سے ہے اور جن کے ذریعے آپ مقررہ وقت میں مؤثر طریقے سے تعلیم دے سکتے ہیں۔ بہت زیادہ اہم نکات پر بات نہ کریں؛ ہر اہم نکتے کو واضح طور پر بیان کریں؛ ایک نکتے پر بات کرنے کے بعد تھوڑا وقفہ دیں اور پھر اگلے نکتے کی طرف بڑھیں۔‏

    تجویز

    آپ تقریر کے شروع میں اہم نکات بتا سکتے ہیں تاکہ سامعین تقریر کے دوران اِنہیں آسانی سے سمجھ سکیں یا آپ تقریر کے آخر میں اِنہیں دُہرا سکتے ہیں تاکہ سامعین اِنہیں یاد رکھ سکیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں