یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏00 ص.‏ 1
  • یہوواہ کی برکت دولت بخشتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی برکت دولت بخشتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارے پاس روحانی طور پر اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • کیا آپ ”‏خدا کے نزدیک دولتمند“‏ ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ‏’‏روح کے پھل‘‏ سے خدا کی بڑائی ہوتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • یہوواہ ہی کی برکت ہمیں دولت بخشتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 9/‏00 ص.‏ 1

یہوواہ کی برکت دولت بخشتی ہے

۱ ایک شخص کی کامیابی کا حساب اکثر اُسکی تنخواہ سے لگایا جاتا ہے۔ اِسی لئے بیشتر لوگ پیسے والوں کو نہایت خوش اور مطمئن خیال کرتے ہیں۔ تاہم، پیسے سے خوشی خریدنے کا احساس رکھنے والے افسوسناک غلطی کرتے ہیں۔ (‏واعظ ۵:‏۱۲‏)‏جو مادی طور پر ”‏دولتمند ہونا چاہتے ہیں“‏ وہ دائمی خوشی سے محروم رہتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۶:‏۹‏)‏ اِسکے برعکس، یہوواہ کے خادم واقعی خوش اور دُنیا کے سب سے دولتمند لوگ ہیں۔ (‏امثا ۱۰:‏۲۲؛‏ مکا ۲:‏۹‏)‏ وہ کیسے؟‏

۲ ہماری دولت کا ثبوت:‏ ہم عمدہ روحانی بصیرت اور خدا کے کلام بائبل کی سمجھ رکھتے ہیں۔ اپنی زمینی تنظیم کے ذریعے، یہوواہ ہمارے دائمی فائدہ کیلئے اپنی اور اپنے بیٹے کی بابت تعلیم دینا جاری رکھتا ہے۔ صحیح سمجھ ہمارے لئے یہوواہ کے قریب جانے اور اُس کیساتھ ایک قریبی رشتے سے لطف‌اندوز ہونے کو ممکن بناتی ہے۔ (‏یعقو ۴:‏۸‏)‏ نیک‌وبد کا امتیاز اور خدا کے آئین کی پابندی ہمیں بعض بیماریوں اور خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ یہوواہ ہماری ضروریات پوری کریگا جو الہٰی اطمینان اور ذہنی سکون پر منتج ہوگا۔—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

۳ ہم خدا کی رُوح کے پھل پیدا کرنے کی وجہ سے اپنی روحانی برادری میں امن اور اتحاد سے لطف‌اندوز ہوتے ہیں۔ محبت کے ایک مضبوط رشتے میں متحد ہونے کی بدولت ہمیں کسی مصیبت کے وقت کبھی بھی یہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں کہ خدا یا ہمارے بھائیوں نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔—‏گل ۶:‏۱۰‏۔‏

۴ ہماری زندگیاں حقیقی معنی اور مقصد رکھتی ہیں۔ ہم خوشخبری کی عالمگیر منادی میں حصہ لینے کو ایک شاندار شرف خیال کرتے ہیں۔ جب ہم خدا کیساتھ ایک اچھا رشتہ قائم کرتے اور اپنے ساتھ متحد ہوکر سچی پرستش میں حصہ لینے میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو یہ دائمی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ خدمتگزاری کے ہمارے بیش‌قیمت خزانے سے یہوواہ کی تمجید ہوتی ہے اور اُسکے نام کی تقدیس کرنے میں حصہ لینا ہمیں تسکین بخشتا ہے۔ ہم یہ جانتے ہوئے ایک مثبت ذہنی رُجحان برقرار رکھتے ہیں کہ مستقبل کی بابت ہماری اُمید بہت جلد بَر آئیگی۔‏

۵ قدردانی ظاہر کرنا:‏ دُعا ہے کہ ہم ہمیشہ یہوواہ کی برکات کی قدر کرتے رہیں جن سے ہم واقعی زمین کے سب سے دولتمند لوگ بنتے ہیں۔ (‏امثا ۲۲:‏۴‏)‏ ہمارے پاس جو کچھ ہے ہر روز تھوڑا وقت نکال کر اُس پر غوروخوض کرنے سے ہمیں یہوواہ کی بے‌لوث محبت کا شکر ادا کرنے اور اُس کیلئے اپنی بلا‌شرکتِ‌غیرے عقیدت ظاہر کرتے رہنے کی تحریک ملتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں