یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏00 ص.‏ 7
  • مسیحیوں کو منظم ہونا چاہئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحیوں کو منظم ہونا چاہئے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 8/‏00 ص.‏ 7

مسیحیوں کو منظم ہونا چاہئے

۱ نگہبانوں سے منظم ہونے کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔ تاہم، منظم ہونا تمام چھوٹے‌بڑے مسیحیوں کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ لفظ منظم ایک مہذب، باقاعدہ، باقرینہ، باسلیقہ یا باترتیب زندگی بسر کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔ کیا آپ ان خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں؟—‏۱-‏تیم ۳:‏۲‏۔‏

۲ ایک نگہبان کو یہ ظاہر کرنا چاہئے کہ وہ بے‌قاعدہ نہیں بلکہ بائبل کے قوانین اور اصولوں کی پابندی میں ایسے قاعدے پر چلتا ہے جس پر کلیسیا کے ارکان اعتماد کر سکتے ہیں۔ (‏۲-‏تھس ۳:‏۶، ۷‏)‏ وہ دباؤ کے تحت بھی ضبطِ‌نفس اور توازن برقرار رکھتا ہے۔ اگرچہ منظم ہونے سے مُراد محض وقت کی پابندی کرنا یا درست ریکارڈ رکھنا نہیں ہے توبھی، ایک منظم نگہبان تمام کام قرینے سے اور وقت پر انجام دینے کیلئے اپنی تربیت کرتا ہے۔‏

۳ ایک خدمتگزار خادم جو اس خوبی کی قدر کرتا ہے وہ مستعدی سے اپنی ذمہ‌داریاں پوری کرے گا۔ اگر وہ رسالے یا لٹریچر فراہم کرنے کا کام سنبھالتا ہے تو وہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اعلانات میں لٹریچر پیشکش کو دھیان میں رکھنے سے پیشگی منصوبہ‌سازی کرے گا۔ اس طرح وہ وقت سے پہلے سوسائٹی کو آرڈر بھیج سکتا ہے تاکہ کلیسیا کے پاس میدانی خدمت کے لئے کافی مقدار میں مطبوعات ہمیشہ موجود رہیں۔ اب جبکہ تمام کلیسیاؤں کے پاس عالمگیر کام اور دوسری ضروریات کے لئے عطیات کے بکس موجود ہیں تو اکاؤنٹ سرونٹ مستعدی سے اس بات کا خیال رکھے گا کہ ہر اجلاس کے بعد تمام بکس خالی کر لئے جائیں۔ اس کے بعد وہ ہر مہینے کے اختتام پر فنڈز کو کانٹریبیوشن ریمی‌ٹینس فارم کے ساتھ سوسائٹی کو جلدازجلد بھیج دے گا۔—‏۱-‏کر ۱۴:‏۴۰‏۔‏

۴ کلیسیائی پبلشر اور پائنیر ہر مہینے کے آخر پر بِلاتاخیر اپنی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈال کر منظم ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ جب ہم سب وقت پر اپنی رپورٹ ڈالنے سے مقررہ بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کیساتھ تعاون کرتے ہیں تو اس سے ہماری محبت اور فکرمندی ظاہر ہوتی ہے۔ اس سے وہ مزید کام کرنے اور ایک وسیع علاقے میں اُن پبلشروں سے رابطہ کرنے کی تکلیف سے بچ جائینگے جو اپنی بیش‌قیمت میدانی خدمت کی رپورٹ نہیں ڈال سکے۔‏

۵ ہم سب کو اپنی تھیوکریٹک کارگزاری میں منظم ہونا چاہئے۔ ایسا کرنے سے ہم دوسروں کیلئے برکت کا باعث بنتے ہیں اور ایک نہایت منظم اور امن کے خدا، یہوواہ کی تمجید کرتے ہیں۔—‏۱-‏کر ۱۴:‏۳۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں