یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏00 ص.‏ 2
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ کو مُنادی کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے فائدہ ہوگا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • کاروباری علاقے میں کیسے منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 8/‏00 ص.‏ 2

سوالی بکس

▪ کیا کلیسیا کیلئے کنگڈم ہال میں تمام علاقے کا نقشہ آویزاں ہونا چاہئے؟‏

جی‌ہاں، تمام علاقے کے نقشے کو فریم کرا کے کنگڈم ہال کی دیوار پر آویزاں کر دینا چاہئے۔ نقشے کو نوٹس بورڈ پر نہیں لگانا چاہئے۔ اس نقشے پر کلیسیا کے تفویض‌کردہ علاقے کی تمام حدود اور ہر انفرادی علاقے کی حدود اس کے نمبر سمیت واضح ہونی چاہئیں۔ ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرنے والی تمام کلیسیاؤں کے علاقے کی حدود کی نشاندہی کی جانی چاہئے۔ اس سے پبلشروں اور دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص کو یہ تعیّن کرنے میں مدد ملیگی کہ وہ کس کلیسیا کے علاقے میں رہتے ہیں۔ نقشے پر کلیسیائی کتابی مطالعے کے مقامات کی نشاندہی کرنا تمام اشخاص کو اپنے مقررہ کتابی مطالعے کی شناخت کرنے میں مدد دیگا۔ اس نقشے کو تازہ‌ترین معلومات سے ہم‌آہنگ ہونا چاہئے۔‏

یہ نقشہ تمام پبلشروں کو یاددہانی کراتا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اُن کیلئے ذاتی علاقہ لے لینا اچھا ہوگا۔ یہ نقشہ اپنے گھر کے قریب کسی علاقے کا انتخاب کرنے کے خواہاں افراد کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بعض‌اوقات اسکی مدد سے اجلاس برائے میدانی خدمت میں وقت بچایا جا سکتا ہے کیونکہ ذمہ‌دار بھائی اسے استعمال کرتے ہوئے پبلشروں کے ہر گروپ کو فوراً اُس علاقے میں بھیج سکتا ہے جہاں انہیں کام کرنا ہے۔‏

نقشہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ کلیسیا اپنے تفویض‌کردہ علاقے میں بادشاہتی پیغام کی پوری منادی کرنے کیلئے منظم ہے۔—‏لو ۹:‏۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں