خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اگست ۱۴
گیت ۱۱۴
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ملک اور مقامی کلیسیا کی مئی کے مہینے کی خدمتی رپورٹ پر تبصرہ کریں۔ اگست کے صرف دو ہفتے باقی رہتے ہیں، لہٰذا مہینہ ختم ہونے سے پہلے خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ ہفتے کے آخر کیلئے میدانی خدمت کے بندوبست کی وضاحت کریں۔
۱۵ منٹ: ”ایمان کی اچھی کشتی لڑ۔“ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۴۴-۴۵ سے تبصرہجات شامل کریں کہ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر کیسے اپنے گروپ کیلئے میدانی خدمت کی کارگزاری کو منظم کرتے ہیں اور اُن اشخاص کو توجہ دیتے ہیں جنہیں باقاعدگی سے خدمتگزاری میں حصہ لینے اور اپنی رپورٹ دینے میں ذاتی مدد کی ضرورت ہے۔
۱۸ منٹ: آپ سکول جانے سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ایک والد دُنیاوی تعلیم کے فوائد کو سمجھنے میں اپنے بچوں کی مدد کیلئے اُن سے باتچیت کرتا ہے۔ (دیکھیں ینگ پیپل آسک بُک، صفحہ ۱۳۳-۱۳۹۔) بہتیرے نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ آجکل کے بگڑے ہوئے معاشرے میں سکول جانا ایک حقیقی چیلنج ہے۔ وہ سکول جانے سے بیزار ہیں کیونکہ اُنکے خیال میں جوکچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُس کی کوئی عملی اہمیت نہیں ہے۔ والد ایسے صحیفائی اُصولوں اور معقول وجوہات پر نظرثانی کرتا ہے جو ایک مناسب حد تک دُنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی حکمت کو واضح کرتی ہیں۔ وہ محنت کرنے اور کلاس میں توجہ دینے کے لئے اپنے بچوں کی حوصلہافزائی کرتا ہے۔
گیت ۱۲۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۱
گیت ۱۴۳
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ میدانی خدمت کا ایک خوب تیارشُدہ مظاہرہ پیش کریں جس میں اس سوال کا جواب دیا جائے کہ ”ایک شفیق خدا تکلیف کو اتنے لمبے عرصے تک جاری رہنے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟“ (ریزننگ بُک، صفحہ ۳۹۵-۳۹۶) اس ہفتے کے آخر پر خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۸ منٹ: مسیحیوں کو منظم ہونا چاہئے۔ تقریر۔ ہر ماہ کے آخر پر سوسائٹی کو بِلاتاخیر عطیات بھیجنے کی اہمیت پر زور دیں۔ باقاعدہ رپورٹ ڈالنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کریں۔
۲۵ منٹ: ”کیا آپ مستفید ہو رہے ہیں؟“ سوالاًجواباً۔
گیت ۱۵۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۸
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو اگست کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹروں کو اپنے گروپ کے ہر فرد سے تصدیق کر لینی چاہئے تاکہ ستمبر ۶ تک تمام رپورٹیں جمع ہو جائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”اجلاس نوجوانوں کے لئے فائدہمند ہیں۔“ ایک بزرگ سوالاًجواباً باتچیت کرتا ہے۔ پیراگراف ۸ پر بات چیت کرتے وقت، اجلاسوں کے دوران زیادہ احتیاط اور دھیان سے سننے کو فروغ دینے والی عملی باتوں پر گفتگو کریں۔ (دیکھیں ستمبر ۲۲، ۱۹۹۸ اویک!، صفحہ ۱۹-۲۰۔) والدین کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اس بات پر زور دیں کہ اُن کے بچے باقاعدگی سے تمام اجلاسوں پر حاضر ہوں۔—ستمبر ۱، ۱۹۹۷ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۵ پر تجربہ دیکھیں۔
گیت ۱۷۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۴
گیت ۱۹۶
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ سوالی بکس۔ پبلشروں کو غیررسمی گواہی میں پیش آنے والے تجربات بیان کرنے کا موقع دیں۔
۱۰ منٹ: ہمارا وقت خاص اہمیت کا حامل ہے۔ نومبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۲-۲۳ پر مبنی ایک بزرگ کی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ برداشت کر رہے ہیں؟“ تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ مسیحی خدمتگزاری میں برداشت کا مظاہرہ کرنے میں اپنی ذاتی کامیابی پر غور کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ اگر کمزوریاں دکھائی دیں تو خود کو روحانی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اکتوبر ۱، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۰-۲۱، پیراگراف ۱۷-۲۱ پر موجود تبصرے شامل کریں۔ کئی سال تک وفاداری سے برداشت کرنے والے دو یا تین پبلشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ ثابتقدم رہنے کیلئے وہ کیا کر رہے ہیں۔
گیت ۲۰۶ اور اختتامی دُعا۔