اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: درجذیل ۳۲ صفحات کا کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، شُڈ یو بیلیو ان دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سموَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں بروشر سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—کین دے ہیلپ یو آر ہارم یو؟ ڈو دے رئیلی ایگزسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ستمبر: آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ مہینے کے آخر سے شروع کرکے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶، ”نئی ہزاری—مستقبل آپ کے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“ تقسیم کی جائے گی۔ نومبر: بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم جاری رہے گی۔ اپنے علاقے کے تمام گھروں تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ پہنچانے میں کامیاب ہو جانے والی کلیسیائیں تقاضا بروشر یا علم کی کتاب پیش کر سکتی ہیں۔ اگر لوگوں کے پاس یہ پہلے سے موجود ہیں تو آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں یا کریئیشن بُک استعمال کی جا سکتی ہے۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم ستمبر یا اُس کے بعد جلدازجلد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اُس کا اعلان کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو ستمبر کی لٹریچر درخواست کے ساتھ ہی یہوواہ کے گواہوں کا کیلنڈر برائے ۲۰۰۱ کے لئے درخواست بھیجنا شروع کر دینی چاہئے۔ کیلنڈر انگریزی میں دستیاب ہونگے۔
▪ ہر کلیسیا کو ۲۰۰۱ کے خدمتی سال کے دوران استعمال کیلئے وافر مقدار میں فارمز ارسال کر دئے گئے ہیں۔ براہِمہربانی ان فارمز کو دانشمندی سے استعمال کریں۔ اُنہیں اُن کے خاص مقصد کیلئے ہی استعمال کِیا جانا چاہئے۔
▪ تمام باقیماندہ لٹریچر اور رسالوں کے سالانہ حتمی اعدادوشمار اگست ۳۱، ۲۰۰۰ یا اس سے کچھ پہلے تک اکٹھے کر لئے جانے چاہئیں۔ یہ اعدادوشمار ہر مہینے لٹریچر کوارڈینیٹر کے جمعکردہ اعدادوشمار کے برابر ہونے چاہئیں اور میزان کو اِنوینٹری فارم (18-S) پر درج کِیا جانا چاہئے۔ ہر کلیسیا میں میگزین سرونٹ سے بچے ہوئے رسالوں کی کُل تعداد حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہر کلیسیا کو تین لٹریچر اِنوینٹری فارم (18-S) ملیں گے۔ براہِمہربانی ستمبر ۶ یا اس سے پہلے اصل کاپی سوسائٹی کو ارسال کر دیں۔ کاربن کاپی اپنی فائلز کے لئے رکھیں۔ تیسری کاپی ورک شیٹ کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔ اِنوینٹری کلیسیائی سیکرٹری کی زیرِنگرانی ہونی چاہئے۔ سیکرٹری اور صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کریں گے۔