یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏00 ص.‏ 1
  • ‏”‏ایمان کی اچھی کشتی لڑ“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏ایمان کی اچھی کشتی لڑ“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏اچھے کاموں میں دولتمند بنیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • کیا آپ کو لڑائی کرنی چاہئے؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • مُنادی کے اجلاس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 8/‏00 ص.‏ 1

‏”‏ایمان کی اچھی کشتی لڑ“‏

۱ پولس رسول نے تیمتھیس کو نصیحت کی کہ ”‏ایمان کی اچھی کشتی لڑ۔“‏ (‏۱-‏تیم ۶:‏۱۲‏)‏ پولس نے بھی اسی نصیحت کے مطابق زندگی بسر کی تھی۔ اپنی زندگی کے آخر پر، وہ وثوق سے کہہ سکتا تھا کہ اُس نے اچھی کشتی لڑی ہے۔ (‏۲-‏تیم ۴:‏۶-‏۸‏)‏ اُس نے ہر طرح سے دلیری، حوصلے اور برداشت کیساتھ خدمتگزاری جاری رکھی۔ اُسکے نمونے کی نقل کرنے سے ہم یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ ہم اپنی پوری طاقت سے مسیحی ایمان کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔‏

۲ پوری کوشش کریں:‏ پولس نے خدمتگزاری میں سخت محنت کی تھی۔ (‏۱-‏کر ۱۵:‏۱۰‏)‏ ہم بھی اپنے علاقے میں لائق اشخاص کو تلاش کرنے کیلئے سخت کوشش کرتے ہیں۔ (‏متی ۱۰:‏۱۱‏)‏ ممکن ہے کہ اس کیلئے ہمیں صبح‌سویرے اُٹھنا پڑے تاکہ ہم گلی‌کوچوں میں ایسے لوگوں سے ملکر اُنہیں گواہی دے سکیں۔ اس کے علاوہ، ہم کام‌کاج سے گھر لوٹنے والے لوگوں سے ملاقات کرنے کی خاطر سہ‌پہر یا شام تک کام کر سکتے ہیں۔‏

۳ اپنے کتابی مطالعہ کے گروپ کے ساتھ میدانی خدمت کے لئے جمع ہونے کے سلسلے میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھنا چاہئے جس کے لئے ذاتی تربیت اور اچھی منصوبہ‌سازی کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثال کے طور پر، بروکلن بیت‌ایل خاندان کے بعض ارکان ہفتے کے آخر میں اپنی تفویض‌شُدہ کلیسیاؤں کے ساتھ خدمتگزاری میں حصہ لینے کے لئے ۶۰ منٹ کا یک‌طرفہ سفر طے کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم اپنی کلیسیا کے بعض ایسے پبلشروں اور خاندانوں کی بھی تعریف کرتے ہیں جو طویل سفر طے کرنے کے باوجود وقت پر پہنچتے ہیں۔ مستعدی اور ذاتی نظم‌وضبط کے ایسے نمونے واقعی قابلِ‌تقلید ہیں۔‏

۴ دلچسپی دکھائی جانے کی صورت میں ہمیں دوبارہ ملاقات کرنے کی تحریک ملنی چاہئے۔ اگر ہم گلی‌کوچوں یا غیررسمی گواہی میں بھی کسی شخص کو لٹریچر پیش کرتے ہیں تو ہمیں اُس کا پتا یا ٹیلیفون نمبر حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اسطرح ہم اُس سے دوبارہ ملاقات کرکے دلچسپی بڑھانے اور بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔‏

۵ میدانی خدمت میں باقاعدگی سے حصہ لیں:‏ پولس باقاعدگی سے جامع گواہی دیتا تھا۔ (‏روم ۱۵:‏۱۹‏)‏ آپ کی بابت کیا ہے؟ کیا آپ خدمتگزاری میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں؟ کیا آپ نے اس مہینے میدانی خدمت میں حصہ لیا ہے؟ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر اپنے گروپ کے ہر فرد کو اگست کے دوران میدانی خدمت میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ آپکی مدد بھی کرینگے۔‏

۶ ہم خوشخبری کی پوری حمایت کرنے میں پولس کے نمونے کی نقل کرنے سے ”‏ایمان کی اچھی کشتی“‏ لڑنا جاری رکھیں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں