یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏00 ص.‏ 4
  • خدا کو جلال دینے والا نیک چال‌چلن برقرار رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کو جلال دینے والا نیک چال‌چلن برقرار رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏ہر وقت نیکی کرنے کے درپے رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ‏”‏غیرقوموں میں اپنا چال‌چلن نیک رکھو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ۱۹۹۷ ”‏خدا کے کلام پر ایمان“‏ ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ۲۰۰۶ ”‏ہماری نجات قریب ہے“‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 5/‏00 ص.‏ 4

خدا کو جلال دینے والا نیک چال‌چلن برقرار رکھیں

۱ ہم جہاں کہیں بھی ہوں، ہمارا چال‌چلن، آرائش‌وزیبائش ہماری اور اُس خدا کی بابت گواہی دیتے ہیں جسکی ہم پرستش کرتے ہیں۔ یہ بات خاص طور پر اُس وقت واضح ہوتی ہے جب خدا کے لوگوں کے اجتماعات پر بہتیرے دوسرے لوگ ہمیں دیکھتے ہیں۔ جب ہم اچھا نمونہ پیش کرتے ہیں تو یہوواہ کے نام کی تمجید ہوتی ہے۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏)‏ تاہم، چند لوگوں کا نامناسب رویہ اور غیرمہذب کام خدا کے نام اور اُسکے لوگوں کی نیکنامی کو بٹا لگا دیتے ہیں۔ (‏واعظ ۹‏:‏۱۸ب)‏ اگر ہم اس بات کو یاد رکھیں کہ لوگ ہمارے چال‌چلن سے ہماری تنظیم اور جس خدا کی ہم پرستش کرتے ہیں اُسکی بابت رائے قائم کرتے ہیں تو ہم فرض‌شناسی کیساتھ ’‏سب کام خدا کے جلال کے لئے کرینگے۔‘‏—‏۱-‏کر ۱۰:‏۳۱‏۔‏

۲ مناسب آداب‌واطوار:‏ اجلاس پر حاضر ہوتے وقت موزوں آرائش‌وزیبائش کا خیال رکھنا چاہئے۔ دُنیا کی روح ظاہر کرنے والے نازیبا فیشن کے کپڑے پہننے سے گریز کریں جن سے دوسروں کی نسبت ہماری منفرد شناخت غیرواضح ہو جائیگی۔ اجلاسوں پر آتے جاتے یا کنگڈم ہال میں داخل ہوتے یا نکلتے وقت ہمارے چال‌چلن سے ہمیشہ یہ ظاہر ہونا چاہئے کہ ہم خدا کے خادم ہیں اور کسی بات میں ٹھوکر کا باعث نہیں بنتے۔—‏۲-‏کر ۶:‏۳‏۔‏

۳ پطرس ہمیں یاددہانی کراتا ہے کہ ’‏ہمیں پاک چال‌چلن اور خدائی عقیدت کے کاموں میں خود کو کس قسم کے شخص ثابت کرنا چاہئے۔‘‏ (‏۲-‏پطر ۳:‏۱۱‏)‏ دُعا ہے کہ پانچوں ہفتہ‌وار کلیسیائی اجلاسوں پر ہمارے اقوال اور افعال خلوصدل مشاہدین کی مدد کریں کہ وہ ہمارے عظیم خدا کو جانیں اور اُسکی پرستش کریں جو تمام عزت اور تمجید کا مستحق ہے۔—‏۱-‏کر ۱۴:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۴ برکات حاصل کریں:‏ ہم یہ جانتے ہوئے خدا کے کلام کے مشتاق ہیں کہ اسکے ذریعے ہم نجات حاصل کرنے کی طرف بڑھتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۲‏)‏ اجلاسوں پر حاضر ہونے اور پروگرام کو توجہ کیساتھ سننے سے اس کلام پر ایمان کو مضبوط کرنے اور یوں شیطان کے حملوں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے میں ہم سب کو مدد ملیگی۔ ایسا کرنے سے، ہم یہوواہ اور تمام مشاہدین پر یہ ظاہر کرینگے کہ ہم پاک چیزوں کی دلی قدر کرتے ہیں اور ”‏ہم ہٹنے والے نہیں .‏ .‏ .‏ بلکہ ایمان رکھنے والے ہیں کہ جان بچائیں۔“‏—‏عبر ۱۰:‏۳۹؛‏ ۱۲:‏۱۶؛‏ امثا ۲۷:‏۱۱‏۔‏

۵ آسمان کے دریچوں کو کھول کر ہم پر روحانی برکتیں برسانے کیلئے ہم یہوواہ خدا کے منتظر رہ سکتے ہیں۔—‏ملا ۳:‏۱۰۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں