یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏00 ص.‏ 5
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 5/‏00 ص.‏ 5

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی دکھانے والے لوگوں کے لئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔ جون:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے پر توجہ دیں۔ جولائی اور اگست:‏ درج‌ذیل ۳۲ صفحات کا کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏، شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیور فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟، وین سم‌ون یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—‏ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—‏کین دے ہیلپ یو اَور ہارم یو؟ ڈو دے ریئلی ایگزسسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ بروشر پیش کئے جا سکتے ہیں۔‏

▪ اگر کسی کلیسیا کو ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اگلے شمارے کی رسد ماہِ‌رواں کی ۲۵ تاریخ تک نہیں پہنچتی تو صدارتی نگہبان کو فون پر برانچ آفس کو مطلع کر دینا چاہئے۔‏

▪ ہم تمام پبلشروں کو یہ یاددہانی کرانا ضروری سمجھتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی ذاتی خط‌وکتابت کیلئے سوسائٹی کے پتے کو استعمال نہیں کِیا جانا چاہئے۔ اس میں وہ تمام خطوط اور لٹریچر بھی شامل ہے جو دلچسپی دکھانے والوں کو گواہی دینے کیلئے، گھر پر نہ ملنے والے اور ناقابلِ‌رسائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ڈاک کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔ ڈاک کے ذریعے گواہی دیتے وقت اپنا ذاتی یا مقامی کنگڈم ہال کا پتا استعمال کریں۔ براہِ‌مہربانی سوسائٹی کا پتا استعمال نہ کریں۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم جون یا اُس کے بعد جلدازجلد کلیسیا کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جب حسابات کی جانچ‌پڑتال ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اُس کا اعلان کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں