یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏00 ص.‏ 5
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 3/‏00 ص.‏ 5

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔ جون:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے پر توجہ دیں۔‏

▪ اپریل اور مئی میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے خواہشمند پبلشروں کو چاہئے کہ وہ ابھی سے منصوبہ‌سازی کریں اور جلدازجلد درخواست دیں۔ اس سے بزرگوں کی میدانی خدمت کے سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے اور کافی رسالے اور دیگر لٹریچر دستیاب رکھنے میں مدد ہوگی۔ جنہیں پائنیر خدمت کرنے کی اجازت مل جاتی ہے کلیسیا کے سامنے اُن کے ناموں کا اعلان ہر مہینے کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کے مطالعہ کا مکمل شیڈول دیا گیا ہے۔ آپ اسکی فوٹو کاپی کر کے اپنی ذاتی کتاب میں رکھ سکتے ہیں تاکہ حوالے کے لئے اسے بآسانی دیکھا جا سکے۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُسکے نامزدکردہ کسی شخص کو یکم مارچ یا ممکنہ طور پر اُس کے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اُس کا اعلان کریں۔‏

▪ میموریل بدھ، اپریل ۱۹، ۲۰۰۰ کو منعقد کِیا جائیگا۔ اگر آپ کی کلیسیا کے اجلاس عام طور پر بدھ کو ہوتے ہیں تو کنگڈم ہال کے دستیاب ہونے کی صورت میں اُنہیں ہفتے کے کسی دوسرے دن پر منعقد کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہیں اور آپ کا خدمتی اجلاس متاثر ہوتا ہے تو آپ کی کلیسیا کیلئے خاص طور پر موزوں حصوں کو دوسرے خدمتی اجلاس میں شامل کِیا جا سکتا ہے۔‏

▪ کلیسیا سے رفاقت رکھنے والے افراد کو مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کیلئے تمام نئے، تجدیدشُدہ اور ذاتی چندے کلیسیا کے ذریعے بھیجنا چاہئے۔‏

▪ سوسائٹی لٹریچر کیلئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتی۔ صدارتی نگہبان کو ہر ماہ لٹریچر کیلئے سوسائٹی کو کلیسیا کی ماہانہ درخواست بھیجنے سے پہلے اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں سب لوگ لٹریچر کی دیکھ‌بھال کرنے والے بھائی کو مطلع کر سکیں۔ براہِ‌مہربانی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات خصوصی درخواست پر حاصل ہوتی ہیں۔‏

▪ جو لوگ سوسائٹی کی سہولیات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اُن کیلئے برانچ آفس سے پہلے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ براہِ‌مہربانی برانچ کا دورہ کرنے کیلئے آنے والوں کی تعداد اور تاریخ اور اوقات کی بابت معلومات فراہم کریں۔ اپنے دورے سے پہلے براہِ‌مہربانی بیت‌ایل خاندان کا دورہ کرتے وقت مناسب آرائش‌وزیبائش کی بابت مارچ ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس پر نظرثانی کریں۔‏

▪ کلیسیائیں اب واچ‌ٹاور لائبریری—‏۱۹۹۹ ایڈیشن کیلئے درخواستیں بھیج سکتی ہیں۔ یہ کوم‌پیکٹ ڈِسک انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی۔ کلیسیائیں اپنی درخواستیں بھیج سکتی ہیں لیکن براہِ‌مہربانی یاد رکھیں کہ یہ خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔ جبتک یہ کوم‌پیکٹ ڈِسکس وصول نہیں ہو جاتیں اِنہیں کلیسیا کی پیکنگ لسٹ پر ”‏پینڈنگ“‏ ظاہر کِیا جائیگا۔‏

▪ دستیاب نئی مطبوعات:‏

واچ‌ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس ۱۹۹۹—‏انگریزی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں