یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏00 ص.‏ 2-‏5
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۳
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۰
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۷
  • ہفتہ شروع از اپریل ۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 3/‏00 ص.‏ 2-‏5

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مارچ ۱۳

گیت ۱۱۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہم خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں۔“‏ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔ ایسے مثبت صحیفائی نکات کی مثالیں پیش کریں جنہیں میدانی خدمت میں علم کی کتاب پیش کرتے وقت اُجاگر کِیا جا سکتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۱۱)‏ سوالاًجواباً۔ کلیسیا میں امدادی پائنیروں کی حالیہ انتہائی تعداد بتائیں۔ ان میں سے کچھ کو اظہارِخیال کرنے کا موقع دیں کہ اُنہوں نے میدانی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرنے سے کن ذاتی فوائد کا تجربہ کِیا ہے۔ اپریل کے دوران امدادی پائنیروں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل کرنے کے سلسلے میں آگے بڑھنے کیلئے کلیسیا کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ آور منسٹری بُک کے صفحہ ۱۱۳-‏۱۱۴ میں خاکہ‌شُدہ لیاقتوں پر نظرثانی کریں۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے خواہشمند پبلشر اجلاس کے بعد درخواست حاصل کر سکتے ہیں۔‏

گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۰

گیت ۲۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏مَیں کیا کر سکتا ہوں؟“‏ ایک کتابی مطالعے کا کنڈکٹر ایک یا دو خدمتگزار خادموں کیساتھ اس مضمون پر بات‌چیت کرتا ہے۔ کئی رکاوٹوں کی وجہ سے بعض پبلشر محسوس کر سکتے ہیں کہ وہ کلیسیائی کارگزاریوں میں زیادہ حصہ نہیں لے سکتے۔ ایسے مختلف طریقوں پر نظرثانی کریں جن سے ہم کلیسیا کو مضبوط کرنے اور بادشاہتی کام کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اختتام پر اس بات کو واضح کریں کہ کیسے سب ملکر ”‏حتمی رپورٹ میں حصہ لے“‏ سکتے ہیں۔—‏دیکھیں آور منسٹری، صفحہ ۱۰۸-‏۱۱۰۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟“‏ (‏پیراگراف ۱۲-‏۱۸)‏ سوالاًجواباً۔ اس میں میموریل پر حاضر ہونے کیلئے اپنے کسی واقف‌کار کو دعوت دینے کا مختصر سا مظاہرہ شامل کریں۔ کیلنڈر ۲۰۰۰ میں اپریل کے ماہ پر غور کریں اور مقامی سطح پر ترتیب دئے گئے اجلاس برائے میدانی خدمت کے انتظامات کو نوٹ کر لیں۔ سب کو خدمتگزاری کا عملی شیڈول بنانے کی یاددہانی کرائیں تاکہ اس مہینے کے دوران خدمت میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیا جا سکے اور یوں ۱۰۰ فیصد کلیسیائی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لائق سب لوگوں کی اجلاس کے بعد درخواست حاصل کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۶۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۷

گیت ۱۱۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کو مارچ کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کریں۔ وضاحت کریں کہ ابھی بھی درخواست دینے کیلئے تاخیر نہیں ہوئی۔ پورے مہینے کیلئے ترتیب دئے گئے اجلاس برائے میدانی خدمت کے شیڈول کا خاکہ پیش کریں۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اس ہفتہ‌وار چھٹی پر خدمتگزاری میں حصہ لیکر اپریل کا اچھا آغاز کریں۔ اس مہینے کے دوران ہم مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں پیش کرینگے۔ کسی ایسے مضمون اور موزوں نکاتِ‌گفتگو کو نمایاں کریں جنہیں تمام حالیہ شماروں کو پیش کرنے کے لئے مؤثر طریقے سے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ تقاضا بروشر کی کاپی اپنے پاس رکھے اور اسے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرے۔‏

۱۳ منٹ:‏ ”‏مدد کے لئے درخواست کریں۔“‏ بزرگ سامعین کے ساتھ بات‌چیت کرتا ہے اور تقریر پیش کرتا ہے۔ وضاحت کریں کہ کیسے ہم سب کو وقتاًفوقتاً کسی نہ کسی طرح کی مدد کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ یہ درست ہے کہ ہر شخص کو اپنا بوجھ خود اُٹھانا چاہئے۔ (‏گل ۶:‏۵‏)‏ تاہم، جب ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کلیسیا کے کسی روحانی طور پر پُختہ رُکن سے مدد حاصل کرنے میں ہچکچانا نہیں چاہئے۔ سامعین کو ایسے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جن سے یہ ظاہر ہو کہ دوسروں کی مشفقانہ مدد سے کیسے انکی حوصلہ‌افزائی ہوئی تھی۔‏

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۲ منٹ:‏ ائیربک ۲۰۰۰ پر نظرثانی کریں۔ سامعین کے ساتھ گفتگو اور صفحہ ۳۱ پر ”‏۱۹۹۹ کے کُل‌میزان“‏ کے اہم نکات کا اعادہ۔ صفحہ ۳-‏۵ پر ”‏گورننگ باڈی کے خط“‏ پر بھی بات‌چیت کریں۔ کچھ بہن بھائیوں کو اس بات پر تبصرہ کرنے کا موقع دیں کہ وہ پیش کی جانے والی حوصلہ‌افزائی کیلئے کیسا جوابی عمل دکھائینگے۔‏

گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۳

گیت ۷۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات اور میدانی خدمت کے تجربات۔ حال ہی میں مقامی علاقے میں پیش آنے والے چند ایسے منتخب تجربات استعمال کریں جن سے دوسروں کی میدانی خدمت میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ‌افزائی ہوگی۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏علم کی کتاب کا مطالعہ کریں۔“‏ سوالاًجواباً۔ مختصراً بیان کریں کہ ہم علم کی کتاب کا مطالعہ کرنے سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کلیسیائی کتابی مطالعہ پر باقاعدگی سے حاضر ہونے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ کیا مجھے سنگین غلط‌کاری کی بابت بتانا چاہئے؟ نوجوانوں کے حوالے سے ایک بزرگ کی سنجیدہ تقریر۔ جدید معاشرے میں کئی ایسے مسائل پیدا ہو گئے ہیں جنکا نوجوانوں پر نقصان‌دہ اثر ہوتا ہے:‏ جیسے‌کہ روبہ‌تنزل اخلاقی معیار، تشدد میں اضافہ، منشیات کی عادت اور اقتدار کیلئے احترام کی کمی۔ بعض نوجوان اپنے بُرے کاموں کو چھپانے کیلئے دوہری زندگی بسر کرتے ہیں۔ اِس سے پوری کلیسیا کی روحانی فلاح کیلئے خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ بعض سنگین غلط‌کاری کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپکو یہ پتا چلتا ہے کہ کلیسیا کے کسی بھائی یا بہن نے خدا کے قوانین کی سنگین خلاف‌ورزی کی ہے تو آپکو کیا کرنا چاہئے؟ واعظ ۵:‏۱ میں بیان‌کردہ اصول پر غور کریں۔ (‏اگست ۱۵، ۱۹۹۷ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۲۷-‏۳۰ دیکھیں)‏ ینگ پیپل آسک کتاب کے صفحہ ۶۸-‏۶۹ کا حوالہ دیں اور وضاحت کریں کہ ایسی صورتحال میں کسی کو کیا کرنا چاہئے۔‏

گیت ۶۸ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں